اداکار فیروز خان نے خود پر تنقید کرنے والوں سے متعلق کہا ہے کہ اللہ ان لوگوں کو ہدایت دے۔فیروز خان نے ڈرامہ انڈسٹری میں کئی ہِٹ کردار ادا کیے جس کے باعث ان کے مداح ان کی اداکاری کو پسند کرتے ہیں لیکن سابقہ اہلیہ علیزے سلطان سے علیحدگی کے معاملے پر وہ تنقید کی زد میں رہے۔شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور اداکاراؤں نے بھی فیروز خان پر تنقید کرتے ہوئے ان کے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا تھا۔حال ہی میں فیروز خان نے اداکار یاسر نواز سے گفتگو کی اور تنقید کا نشانہ بنانے والی اداکاراؤں سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا۔انٹرویو میں فیروز خان نے کہا کہ جب انسان غلط نہیں ہوتا تو اس کو کسی سے ڈرنے کی ضرورت نہیں، ان سارے حالات میں، میں نے یہ چیز دیکھی کہ رزق دینے والا اللہ ہے، مجھ پر تنقید کرنے والوں کے بارے میں سوچتا ہوں کہ اللہ انہیں ہدایت دے، آج یہ غلطی کررہے ہیں لیکن کبھی نا کبھی انہیں سمجھ آئے گی۔یاسر نواز نے سوال کیا کہ کچھ اداکاراؤں نے ساتھ کام کرنے سے منع کردیا تھا تو کیا آپ کو برا لگا؟ اس پر فیروز خان نے کہا کہ اللہ نے میری زندگی میں ایک فلٹر لگایا ہے اور اس فلٹر سے مجھے معلوم ہوا کہ بہت لوگ ہیں جن کے ساتھ مجھے رابطہ نہیں رکھنا کیونکہ جتنا میں یا وہ مجھے جانتے ہیں اس کے باوجود ایسا ردعمل آنا میرے لیے حیران کن تھا۔یاسر نواز  یہ بھی سوال کیا کہ اگر وہ اداکارائیں آپ کے ساتھ کام کرنے کا بولیں تو کیا فیروز خان کام کرے گا؟ اس کا جواب دیتے ہوئے اداکار نے کہا کہ وہ اپنے آس پاس برائی رکھنے والے لوگوں کو نظر انداز کرنا چاہتے ہیں۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: فیروز خان نے

پڑھیں:

وزیرِ داخلہ کی وزیرِ اعظم سے ملاقات، زائرین کی نئی پالیسی سے متعلق بریفنگ دی

—فائل فوٹو

وزیرِ اعظم شہباز شریف سے وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی، ملاقات میں وزیرِ داخلہ نے وزیرِ اعظم کو زائرین کی نئی پالیسی سے متعلق بریفنگ دی۔

وزیرِ اعظم نے وزیرِ ہوا بازی کو زائرین کیلئے خصوصی پروازوں کا انتظام کرنے کی ہدایت کی۔

ملاقات میں بلوچستان میں امن و امان کی صورتِ حال پر بھی وزیرِ اعظم کو بریفنگ دی گئی۔

شہباز شریف نے وزیرِ داخلہ کو گوادر سیف سٹی پر کام شروع کرنے کی بھی ہدایت کر دی۔

متعلقہ مضامین

  • نوشہرو فیروز: لڑکی کی لاش ملنے کا معاملہ، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کا بیان سامنے آگیا
  • گاڑی کے بونٹ کو ’فش ایکوریئم‘ میں تبدیل کرنے والا شہری تنقید کی زد میں آگیا
  • انصار اللہ یمن کا اسرائیل سے ڈیل کرنیوالے جہازوں کو نشانہ بنانے کا اعلان
  • پی ٹی آئی احتجاج سے متعلق حکمت عملی کا اعلان یکم اگست کو کرے گی، جنید اکبر  
  • پی ٹی آئی احتجاج سے متعلق حکمت عملی کا اعلان یکم اگست کو کریگی، جنید اکبر
  • ’ہر رات بیوی کے پاؤں دباتا ہوں‘اداکار احمد حسن کا ازدواجی زندگی سے متعلق دلچسپ انکشاف
  • نوشہرو فیروز میں مسلح افراد نے سینئر سول جج کے گھر پر فائرنگ کردی، نوجوان شدید زخمی، تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل
  • وزیرِ داخلہ کی وزیرِ اعظم سے ملاقات، زائرین کی نئی پالیسی سے متعلق بریفنگ دی
  • پی ٹی آئی احتجاج سے متعلق حکمت عملی کا اعلان یکم اگست کو کرے گی: جنید اکبر
  • سہیلی کا شوہر چھین کر شادی کرنے والی اداکارہ کی طلاق کی خبریں