پارٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ تحصیلوں میں ورکر کنونشن اور گلیوں میں کارنر میٹنگز منعقد کروائی جائیں گی، ایم پی اے، ایم این اے اپنے حلقوں میں عوام کو موبلائز کریں گے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے پچھلے احتجاجوں کا آغاز اسلام آباد یا کے پی سے ہوا جس کے باعث پنجاب کی کارکردگی کچھ خاص نہ رہی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیرِ اعلیٰ کے پی کے کی لاہور آمد کا معاملہ پر پارلیمانی پارٹیوں کے اجلاس کا ایجنڈا سامنے آ گیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق اجلاس میں بانی پی ٹی آئی اور قیادت کی رہائی کی تحریک کے لئے عوام کو موبلائز کرنے کی مشاورت ہو گی، ایک سڑک یا چوک بند کرنے کا منصوبہ ڈراپ کر دیا گیا، لانگ مارچ زیر بحث آئے گا، پارلیمنٹیرینز کو اعتماد میں لیا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ ٹکٹ ہولڈر اپنے حلقے میں پر امن احتجاج کریں، تجویز دی جائے گی، آج پارلیمنٹیرینز کی اکثریت کی بنیاد پر تحریک کا لائحہ عمل طے ہو گا، حتمی فیصلہ بانی پی ٹی آئی کریں گے، اس تحریک میں پنجاب کی عوام پر فوکس کیا جائے گا۔

پارٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ تحصیلوں میں ورکر کنونشن اور گلیوں میں کارنر میٹنگز منعقد کروائی جائیں گی، ایم پی اے، ایم این اے اپنے حلقوں میں عوام کو موبلائز کریں گے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے پچھلے احتجاجوں کا آغاز اسلام آباد یا کے پی سے ہوا جس کے باعث پنجاب کی کارکردگی کچھ خاص نہ رہی، اس لئے اس تحریک کا آغاز پنجاب خصوصاً لاہور سے شروع کیا جائے گا جب کہ علی امین گنڈاپور کل باقاعدہ تحریک کے لائحہ عمل کا اعلان  پریس کانفرنس میں کریں گے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی کریں گے

پڑھیں:

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا آج لاہور کا دورہ

عثمان خادم:وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور آج اہم ملاقاتوں اور سیاسی مشاورت کے لیے لاہور پہنچیں گے، جہاں وہ مختلف رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔
  ترجمان  ذرائع  کے مطابق علی امین گنڈاپور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی سے ملاقات کریں گے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخواملک احمد خان بھچر و دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے۔

وہ لاہور میں اراکین پنجاب اسمبلی سے خطاب اور عشائیہ میں شرکت کریں گےاور اتوار کو لاہور میں اہم پریس کانفرنس بھی کریں گے۔
 

مون سون : لاہور سمیت کئی شہروں میں بارش

متعلقہ مضامین

  • گرفتاریاں ہماری تحریک کا راستہ نہیں روک سکتیں، علی امین گنڈا پور
  • اب منزل حاصل کریں گے یا سیاست چھوڑ دیں گے، پی ٹی آئی نے لاہور سے احتجاجی تحریک کا آغاز کردیا
  • بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں سے حکومت گھبراہٹ کا شکار،علی امین گنڈا پور
  • پی ٹی آئی احتجاجی تحریک: مشترکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس طلب، علی امین گنڈاپور قافلے کی صورت میں پنجاب روانہ
  • وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا آج لاہور کا دورہ
  • تحریک انصاف کی 5اگست کواحتجاجی تحریک کی تیاریاں پارلیمانی پارٹی کا اجلاس لاہور طلب
  • خیبرپختونخوا: پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
  • احتجاجی تحریک کی تیاریاں‘ پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس لاہور میں طلب
  • بارش میں حکومت کی ناقص کارکردگی سامنے آگئی ، جاوید قصوری