صدرزرداری سے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی ارکان کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر مملکت آصف علی زرداری سے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے ممبران کے وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں آزاد جموں وکشمیر کی موجودہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد نے صدر مملکت کو آزاد جموں و کشمیر کے مسائل اور ترقیاتی ضروریات کے حوالے سے آگاہ کیا۔ ملاقات میں آزاد جموں و کشمیر کے مسائل اور خطے میں سہولیات کی فراہمی پر بھی گفتگو کی گئی۔ صدر مملکت کا آزاد جموں و کشمیر کی ترقی و خوشحالی اور خطے کی عوام کی فلاح و بہبود پر خصوصی توجہ دینے پر زور دیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی پر 2 ارکان اسمبلی پر پابندی عائد
قائم مقام سپیکر نے فوری معطلی کے احکامات جاری کر دیے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 2 ارکان اسمبلی کے خلاف کارروائی کی گئی، دونوں ارکان نے اسمبلی اجلاس میں ہنگامہ آرائی، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی، ایک رکن اسمبلی نے دوسرے رکن اسمبلی پر حملے کی کوشش کی۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کرنے اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 2 ارکان اسمبلی پر پابندی عائد کردی گئی۔ قائم مقام سپیکر ملک ظہیر اقبال چنڑ نے فوری معطلی کے احکامات جاری کر دیے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق خالد نثار ڈوگر اور شیخ امتیاز محمود کے خلاف کارروائی کی گئی، دونوں ارکان نے اسمبلی اجلاس میں ہنگامہ آرائی، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی، خالد نثار ڈوگر نے رکن اسمبلی پر حملے کی کوشش کی۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ شیخ امتیاز محمود نے قائم مقام سپیکر کے اختیارات کو چیلنج کیا، اسمبلی کارروائی کی لائیو کوریج میں ارکان کا غیر پارلیمانی رویہ سامنے آیا، دونوں ارکان کو 15 سیٹنگز میں شرکت سے معطل کیا گیا ہے۔ اسمبلی سے جاری نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا کہ دونوں ارکان رولنگ تک اجلاس میں شریک نہیں ہو سکیں گے، اسمبلی کی حرمت کو بچانے کیلئے سخت اقدام اٹھایا گیا۔