آصف علی زرداری سے آزاد کشمیر اسمبلی کے وفد کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT
صدر مملکت نے کشمیری وفد سے ملاقات کے موقع پر آزاد جموں و کشمیر کی ترقی، خوشحالی اور خطے کے عوام کی فلاح کو اپنی ترجیحات میں شامل قرار دیتے ہوئے اس پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت آصف علی زرداری سے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے ممبران پر مشتمل ایک اعلیٰ سطحی وفد نے ملاقات کی جس میں خطے کی موجودہ صورتحال، عوامی مسائل اور ترقیاتی ضروریات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد نے صدر مملکت کو آزاد کشمیر میں درپیش مسائل، عوامی مشکلات اور بنیادی سہولیات کی کمی کے حوالے سے آگاہ کیا۔
اس ملاقات کے دوران آزاد جموں و کشمیر کے عوام کی فلاح و بہبود، ترقیاتی منصوبوں اور سہولیات کی فراہمی پر بھی گفتگو کی گئی۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے اس موقع پر آزاد جموں و کشمیر کی ترقی، خوشحالی اور خطے کے عوام کی فلاح کو اپنی ترجیحات میں شامل قرار دیتے ہوئے اس پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: صدر مملکت
پڑھیں:
گورنر سندھ کی صدر مملکت کو 70 ویں سالگرہ پر مبارکباد
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے صدر مملکت آصف علی زرداری کو 70 ویں سالگرہ پر مبارک باد دی ہے۔
انہوں نے 70 ویں سالگرہ پر صدر مملکت کو مبارک باد کے پیغام کے ساتھ گلدستہ بھی بھجوایا۔
گورنر سندھ نے صدر مملکت آصف علی زرداری کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ صدر مملکت کو صحت، تندرستی اور طویل عمر عطا فرمائے، آمین۔
گورنر سندھ کا مزید کہنا تھا کہ صدر مملکت کی قیادت قومی یکجہتی اور جمہوریت کی مضبوطی کی علامت ہے۔