بھارت خون کی ہولی نہ کھیلے، امن کی راہ اپنائے، مصدق ملک
اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
برسلز: پاکستانی سفارتی وفد کے رکن مصدق ملک نے واضح الفاظ میں بھارت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ خون کی ہولی کھیلنے سے باز آجائے، کیونکہ اب یہ کھیل خود اس کے گلے پڑ چکا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ بھارت نے ماضی میں پاکستان کے خلاف جارحیت کی کوشش کی لیکن ہر بار اسے منہ کی کھانی پڑی،پہلی بار بھارت کے دو جہاز گرائے گئے، اس بار چھ، اگر بھارت نے رویہ نہ بدلا تو یہ تعداد 60 اور پھر 600 تک جا سکتی ہے۔”
مصدق ملک نےمزید کہا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے اور چاہتا ہے کہ بھارت برابری کی بنیاد پر مذاکرات کرے، کشمیریوں کو ان کا حق دلانا اور مسئلہ کشمیر کو بنیادی حیثیت کے ساتھ مذاکرات میں شامل کرنا ناگزیر ہے،ہم چاہتے ہیں یہ جنگ بندی امن کی شکل اختیار کرے، نہ کہ وقتی خاموشی ہو۔
انہوں نے مزیدکہا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ، برطانیہ اور یورپی یونین جیسے اہم بین الاقوامی فورمز پر مسئلہ کشمیر کو مؤثر انداز میں اجاگر کیا ہے اور عالمی برادری اب اس مسئلے پر توجہ دینے پر مجبور ہو گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جب سے پاک بھارت جھڑپ ہوئی ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 9 یا 11 مرتبہ کشمیر کا ذکر کر چکے ہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کشمیر، پانی اور خطے کے امن کا مسئلہ اب دنیا کی آنکھوں کے سامنے آ چکا ہے۔
مصدق ملک نے پاک فوج، فضائیہ اور بحریہ کی عسکری کامیابیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ سفارتی محاذ پر پاکستان کی مضبوط پوزیشن عسکری برتری کا نتیجہ ہے۔ “فیلڈ مارشل عاصم منیر، پاک فضائیہ اور بحریہ کے سربراہان اس کامیابی کے اصل معمار ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: مصدق ملک نے کہا کہ
پڑھیں:
ڈونلڈ ٹرمپ کا ایک بار پھر پاک بھارت جنگ بندی کا ذکر
ڈونلڈ ٹرمپ کا ایک بار پھر پاک بھارت جنگ بندی کا ذکر
کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کی جنگ پاکستان اور بھارت کے تنازع کی یاد دلاتی ہے’واشنگٹن میں گفتگو
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کا ذکر کردیا، واشنگٹن میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کی جنگ میں بہت سے لوگ مر رہے ہیں، نہوں نے کہا کہ یہ صورتحال انہیں پاکستان اور بھارت کے تنازع کی یاد دلاتی ہے جسے انہوں نے کامیابی سے روکا، ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے رہنماؤں سے ٹیلیفون پر بات کی ہے دونوں جنگ بندی اور امن چاہتے ہیں