سابق بنگلہ دیشی وزیرسیف الزمان کے لندن میں 11 ملین پاؤنڈز کے اثاثے منجمد
اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT
لندن (اوصاف) سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے قریبی ساتھی اور سابق وزیر کے برطانیہ میںتمام اثاثہ جات منجمد کردیئے . برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) نے بنگلہ دیش کی حکمران جماعت عوامی لیگ کے قریبی وزیر اور سابق مشیرِ اعظم، سیف الزمان کے 11 ملین پاؤنڈز مالیت کے غیر ملکی اثاثے منجمد کر دیے ہیں۔ اس اقدام نے شیخ حسینہ حکومت کے گرد کرپشن کے الزامات کا دائرہ مزید تنگ کر دیا ہے۔
نیشنل کرائم ایجنسی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ سیف الزمان کے خلاف مالی بدعنوانی، منی لانڈرنگ اور سرکاری خزانے کے ناجائز استعمال کے سنگین شواہد سامنے آئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق سیف الزمان نے 12 ہزار ڈالر سالانہ حد کے باوجود 500 ملین ڈالر خرچ کیے۔
تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ سیف الزمان کے دنیا بھر میں 350 سے زائد جائیدادوں اور اثاثوں کا سراغ لگایا جا چکا ہے، جن میں سے بیشتر کو خفیہ رکھا گیا تھا۔ ان اثاثوں کی خریداری اور سرمایہ کاری کے ذرائع مشکوک پائے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق برطانوی ایجنسی صرف سیف الزمان تک محدود نہیں، بلکہ عوامی لیگ کے دیگر قریبی وزراء کی غیر ملکی جائیدادوں اور مبینہ کرپشن کی تحقیقات بھی جاری ہیں۔
سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ شیخ حسینہ نے بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کی طرز پر کرپشن کے عناصر کو ریاستی سرپرستی دی، جس کا نتیجہ اب عالمی سطح پر بنگلہ دیش کی ساکھ کو متاثر کر رہا ہے۔
ہمالیہ کی گھاٹیوں سے فولادی بھائیوں تک
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: سیف الزمان کے
پڑھیں:
پی آئی اےکےبرطانیہ کیلئےفلائٹ آپریشن کی تیاریوں میں اہم پیشرفت
سعید احمد:پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے برطانیہ کے لیے فلائٹ آپریشن کی بحالی کی تیاریاں تیز کر دی ہیں۔ اس سلسلے میں برطانیہ کے3 ایئرپورٹس سے پروازوں کے آغاز سے قبل اہم انتظامات شروع کر دیئے۔
لندن مانچیسٹر اور برمنگھم ایئرپورٹس پر مسافروں کیلئے کھانے کا بندوست کرنے کے انتظامات مکمل کر لئے گئے،لندن مانچسٹر اور برمنگھم ایئرپورٹس مسافروں کے کھانوں کیلئے کیٹرنگ سروس کےٹینڈر جاری کر دیا۔
جنوبی ایشیائی ملک کا 40 ممالک کے لیے ویزا فیس ختم کرنے کا اعلان
پی آئی اے کے مطابق لندن ہیتھرو ایئرپورٹ ہفتہ وار 7500 مسافروں کیلئے کھانے کا انتظام کرنا ہوگا،مانچسٹر ایئرپورٹ پر ہفتہ وار 6500 اور برمنگھم ایئرپورٹ پر 2200 مسافروں کوکھانافراہم کرناہوگا۔
لندن ایئرپورٹ کیلئےٹینڈر درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 27 اگست مقرر کی گئی ،برمنگھم ایئرپورٹ پر کیٹرنگ سروس کیلئےٹینڈر جمع کرانے کی آخری تاریخ 28 اگست مقرر کی گئی۔
پی آئی اے کے مطابق مانچسٹر اسٹیشن پر کھانا فراہمی کے ٹینڈر کی درخواست 29 اگست ہے۔
2 کمپنیوں نے پاکستان سے گدھےکے گوشت کی برآمدکےلائسنس کیلئے درخواست دے دی