برطانوی کرائم ایجنسی نے شیخ حسینہ واجد کے ساتھی کے اثاثے منجمد کر دیے WhatsAppFacebookTwitter 0 13 June, 2025 سب نیوز

لندن (آئی پی ایس) برطانوی کرائم ایجنسی کی جانب سے شیخ حسینہ واجد کے ساتھی کے اثاثے منجمد کردیے گئے۔

سابق بنگلا دیشی وزیر سیف الزمان کی دولت کی چمک دمک کے پیچھے عوامی لوٹ مار کی حقیقت سامنے آگئی ۔ کرپشن کے الزامات، لندن، دبئی، نیویارک میں سابق بنگلا دیشی وزیر سیف الزمان چودھری کے خفیہ اثاثے بے نقاب ہوگئے ہیں۔

برطانوی کرائم ایجنسی کی کارروائی کو عوامی لیگ کے قریبی وزرا کی جائیدادوں پر شکنجہ قرار دیا جا رہا ہے، جس کے مطابق برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی کی جانب سے سیف الزمان کی 11 ملین پاؤنڈ کی جائیداد منجمدکردی ہے جب کہ 350 غیر ملکی اثاثوں کی تحقیقات جاری ہے۔

سیف الزمان نے 12 ہزار ڈالر سالانہ حد کے باوجود 500 ملین ڈالر خرچ کیے۔ یہ اقدام بنگلا دیشی حکام کی جانب سے قانونی درخواستوں کے بعد کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ مودی کے نقش قدم پر چل کر شیخ حسینہ کرپشن کو سرکاری سرپرستی فراہم کرتی رہی ۔ بنگلا دیشی عوام نے ظلم، کرپشن اور بھارتی مداخلت کے خلاف ایک مضبوط محاذ کھڑا کر کے شیخ حسینہ کو بھاگنے پر مجبور کر دیا تھا۔

مودی سرکار کی سرپرستی میں شیخ حسینہ طاقت کا ناجائز استعمال کر کے عوام کا استحصال کرتی رہی اور شیخ حسینہ کا منظورِ نظر وزیر لندن میں پرتعیش زندگی گزارنے میں مصروف تھا ۔ سیف الزمان نے بنگلا دیشی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بیرون ملک سرمایہ منتقل کیا۔

الجزیرہ کی دستاویزی فلم میں شیخ حسینہ کے کرپٹ وزیر کے کروڑوں کے سوٹ اور جوتوں کا انکشاف کیا گیا ہے، جس سے مودی کی سرپرستی اور شیخ حسینہ کے سائے میں پروان چڑھی کرپشن دنیا کے سامنے بے نقاب ہو گئی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرانٹرنیشنل اٹامک ایجنسی نے نطنز میں ایرانی جوہری تنصیب پر اسرائیلی حملے کی تصدیق کردی انٹرنیشنل اٹامک ایجنسی نے نطنز میں ایرانی جوہری تنصیب پر اسرائیلی حملے کی تصدیق کردی سعودی عرب سمیت متعدد ممالک کی ایران پر ’اسرائیلی جارحیت‘ کی مذمت امریکا اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہے، ایرانی حملوں پر دفاع کرے گا: ڈونلڈ ٹرمپ ایران کا بھرپور جوابی وار، اسرائیل پر 100 سے زائد ڈرونز سے حملہ پاسداران انقلاب کے ہیڈ کوارٹرز پر اسرائیلی حملے میں میجر جنرل محمد باقری شہید، مغربی میڈیا اسرائیل نے اپنے لیے تلخ اور تکلیف دہ قسمت کا انتخاب کیا، سزا ضرور ملے گی: خامنہ ای TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: برطانوی کرائم ایجنسی ایجنسی نے

پڑھیں:

خیبرپختونخوا؛ اپوزیشن نے صوبائی حکومت کا بجٹ عوام دشمن قرار دے دیا

پشاور:

خیبرپختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن رہنماؤں نے صوبائی حکومت کی جانب سے پیش کیے گئے بجٹ کو عوام دشمن قرار دے دیا گیا اور حکومت پر اپنی کرپشن چھپانے کی کوشش کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے۔

صوبائی اسمبلی میں پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد اللہ نے کہا کہ صوبائی حکومت اپوزیشن اراکین سے مثبت تجاویز مانگ رہی ہے لیکن گزشتہ بجٹ کی ایک تجویز پر بھی کوئی عمل نہیں کیا گیا۔

نہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے پیش کیے گئے بجٹ میں اپوزیشن کو ایک پیسے کا فنڈ نہیں دیا گیا ہے، کیا ہمارے حلقے نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے ذاتی حملے کیے جو اچھا نہیں کیا، وزیر اعلیٰ جو بد دعائیں دے رہے ہیں تو 2013 اور 2018 میں لانے والوں کا بیڑہ بھی اللہ غرق کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر میرے خلاف ایک پیسے کی کرپشن ثابت ہوئی تھی تو مجھے چوک میں لٹکایا، صوبے میں کرپشن کے ریکارڈ قائم ہوئے ہیں، آئندہ چند روز میں کرپشن کے ثبوت اس ایوان میں لائیں گے۔

ڈاکٹرعباداللہ نے کہا کہ نئے مالی سال 26-2025 کے بجٹ پر مہذب انداز میں بحث کریں گے۔

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے پارلیمانی لیڈر احمد کریم کنڈی نے بجٹ کو عوام دشمن قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے 157 ارب کا سرپلس بجٹ پیش کیا ہے جو حیرانی کی بات ہے اور اس مرتبہ اس حکومت نے اپنی کرپشن چھپانے کے لیے حقیقی بجٹ کا پورا کالم ہی اڑا دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے اپنی کارکردگی چھپائی ہے، مزمل اسلم سے سوال ہے کہ حقیقی اعدادوشمار کا یہ کالم کیوں اڑایا، صوبے میں امن و امان نہیں ہے۔

احمد کریم کنڈی نے کہا کرپشن کی تبدیلی اور یہ بجٹ ہمیں نا منظور ہے، ریاست مدینہ کے نام پر جو نعرہ لگایا تھا، آج انہوں نے مسجدوں کے سولر منصوبے میں بھی کرپشن کی،کوہستان مالیاتی اسکینڈل دیکھ لیں یہ کتنی بڑی کرپشن کا معاملہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کے اسٹرکچر میں 100 ارب سے زیادہ لگانے کی صلاحیت نہیں ہے، بجٹ میں کوئی یوتھ پالیسی نہیں رکھی گئی، یہ حکومت فاٹا ہاؤس کو سنبھال نہیں سکی اور امیر طبقے کے 44 لاکھ افراد نے صحت کارڈ کی سہولت استعمال کی۔

رکن صوبائی اسمبلی احسان اللہ میاں خیل نے کہا حکومت نے ضم اضلاع میں مقررہ پیسوں سے زیادہ فنڈز خرچ کیے ہیں کیونکہ ضم اضلاع میں بہت سارے گھوسٹ پراجیکٹ چل رہے ہیں، ضم اضلاع میں کرپشن آسانی سے ہو رہی ہے، اس حکومت نے اس صوبے میں اربوں روپے کی کرپشن کی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • خیبرپختونخوا؛ اپوزیشن نے صوبائی حکومت کا بجٹ عوام دشمن قرار دے دیا
  • راجہ خلیق الزمان انصاری وزارت اطلاعات کے صوبہ سندھ کے لئے ترجمان مقرر
  • سابق بنگلہ دیشی وزیرسیف الزمان کے لندن میں 11 ملین پاؤنڈز کے اثاثے منجمد
  • مودی ، حسینہ گٹھ جوڑ انتشاری ہے ،چیف ایڈوائز محمد یونس کی تنقید
  • حسینہ واجدمودی کی کٹھ پتلی، دونوں کی ملی بھگت خطے کے امن کے لیے سنگین خطرہ ہے، محمد یونس
  • مودی اور حسینہ واجد کا خطے میں بے امنی اور انتشار کے لیے گٹھ جوڑ
  • بنگلا دیش میں عید الاضحی پر 91 لاکھ سے زائد جانوروں کی قربانی
  • بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کے وزیر کی برطانیہ میں جائیدادیں ضبط
  • پنجاب کے جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات، بروقت کارروائی سے قیمتی اثاثے محفوظ