مودی ، حسینہ گٹھ جوڑ انتشاری ہے ،چیف ایڈوائز محمد یونس کی تنقید
اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ڈھاکا(آن لائن) بنگلہ دیش میں جاری سیاسی بحران پر بھارت کے کردار پر شدید تحفظات کا اظہار کیا جا رہا ہے، جہاں وزیر اعظم نریندر مودی اور بنگلا دیشی رہنما شیخ حسینہ واجد کے مبینہ گٹھ جوڑ کو خطے میں بے امنی اور سیاسی انتشار کا ذمہ دار قرار دیا جا رہا ہے۔بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر محمد یونس نے ایک حالیہ انٹرویو میں نریندر مودی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ بحران کے دوران غیر ذمہ دارانہ اور اشتعال انگیز رویے کا مظاہرہ کرتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی کی سوچی سمجھی سازش کو شیخ حسینہ واجد نے مکمل طور پر عملی جامہ پہنایا، جس کے نتیجے میں نہ صرف بنگلہ دیش بلکہ پورا خطہ سیاسی اور سماجی عدم استحکام کا شکار ہوا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ انہوں نے ذاتی طور پر مودی سے رابطہ کر کے بنگلہ دیش میں نفرت انگیز آن لائن مہمات کو روکنے کی اپیل کی، لیکن بھارتی وزیر اعظم نے انتہائی غیر سنجیدہ رویہ اپناتے ہوئے جواب دیا یہ سوشل میڈیا ہے، ہم اسے کنٹرول نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا مودی کا یہ جواب دراصل ایک دھماکا خیز صورتحال سے جان چھڑانے کی کوشش تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت نے مسلسل کئی مہینوں تک بنگلہ دیش میں جاری مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر خاموشی اختیار کیے رکھی، جو نہ صرف قابل افسوس بلکہ خطرناک رجحان ہے۔ انہوں نے کہا جب بنگلہ دیش ایک نازک دور سے گزر رہا تھا، بھارت کی جانب سے کوئی مؤثر سفارتی اقدام دیکھنے میں نہیں آیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی کویت کے وزیر خارجہ عبداللہ ال یحییٰ سے ملاقات
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جولائی2025ء) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ میں دو ریاستی حل پر بین الاقوامی کانفرنس کے موقع پر کویت کے وزیر خارجہ عبداللہ ال یحییٰ سے ملاقات کی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، فوڈ سکیورٹی اور دفاع کے شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے پاکستان اور کویت کے دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے امکانات کا جائزہ لیا۔(جاری ہے)
انہوں نے اقوام متحدہ اور او آئی سی سمیت کثیرالجہتی فورمز پر قریبی تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ فریقین نے دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کے لیے مستقبل قریب میں اعلیٰ سطح کے تبادلوں پر اتفاق کیا۔ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی جاری کارروائیوں اور غزہ میں بگڑتی ہوئی انسانی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں وزراء نے ایک منصفانہ اور دیرپا حل کی فوری ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ کانفرنس کے نتائج دو ریاستی حل کے حصول میں معنی خیز کردار ادا کریں گے۔