Daily Sub News:
2025-11-03@10:45:28 GMT

چین امریکہ تجارتی مذاکرات کا سویڈن میں آغاز

اشاعت کی تاریخ: 29th, July 2025 GMT

چین امریکہ تجارتی مذاکرات کا سویڈن میں آغاز

چین امریکہ تجارتی مذاکرات کا سویڈن میں آغاز WhatsAppFacebookTwitter 0 29 July, 2025 سب نیوز


سٹاک ہوم :چین اور امریکہ کی اقتصادی اور تجارتی ٹیموں نے سویڈن کے شہر سٹاک ہوم میں چین امریکہ اقتصادی اور تجارتی مذاکرات کا انعقاد کیا۔ منگل کے روز چینی میڈیا کے مطابقسویڈن کے وزیر اعظم الف کرسٹرسن نے سٹاک ہوم میں چین کے نائب وزیر اعظم حہ  لی فنگ سے ملاقات کی ہے۔ حہ  لی فنگ نے کہا کہ رواں سال چین اور سویڈن کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ ہے۔

چین سویڈن کے ساتھ رابطے کو مضبوط بنانے اور باہمی احترام، باہمی اعتماد، مساوات اور باہمی فائدے کی بنیاد پر تعاون کو گہرا کرنے، کثیرالطرفہ اور آزاد تجارت کی مشترکہ حمایت اور چین-سویڈن تعلقات کی مستحکم اور طویل مدتی ترقی کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے۔ وزیراعظم   الف کرسٹرسن نے کہا کہ سویڈن نے ہمیشہ چین کے ساتھ تعاون کو بہت اہمیت دی ہے اور  آزادانہ تجارت اور اقتصادی عالمگیریت کی بھرپور حمایت کی ہے۔سویڈن  سویڈن چین سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ کے موقع سے فائدہ اٹھا تے ہوئے متعدد شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان عملی تعاون کو مزید گہرا کرنے اور دوطرفہ تعلقات میں مزید مثبت نتائج کے حصول کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچین کی قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین کا دورہ ہنگری چین کی قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین کا دورہ ہنگری پی اے سی نے شوگر ملز مالکان کے ناموں کی فہرست فوری طلب کر لی عوام کیلئے اچھی خبر، کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلئے بجلی سستی ہونے کا امکان حکومت نے شوگر ملز سے چینی کی خریداری کیلئے شرائط عائد کردیں، سیلز ٹیکس کی رجسٹریشن ہونا لازمی قرار چین امریکہ اقتصادی و تجارتی مذاکرات سے متعلق چین کا موقف ہمیشہ واضح ہے،  چینی وزارت خارجہ  امریکی یورپی ’’ٹیرف یونین‘‘کا دوسرا رخ: عالمگیریت کے زوال کا خمیازہ کون بھرے گا؟ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: تجارتی مذاکرات چین امریکہ

پڑھیں:

پاکستان چین کے تعاون سے پی اے آر سی میں جامع اصلاحات کرے گا: رانا تنویر

وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پاکستان چین کے تعاون سے پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل (پی اے آر سی) میں اسٹریٹیجک ریفارم اینڈ کوآپریشن پلان کے تحت جامع اصلاحات متعارف کرائے گا۔جمعہ کو اسلام آباد میں اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے رانا تنویر حسین نے کہا کہ حکومت پی اے آر سی کو ایک جدید، مؤثر اور جدت پر مبنی ادارے میں تبدیل کرنے کے لیے پُرعزم ہے جو ملک کے غذائی تحفظ کے ایجنڈے کی قیادت کر سکے۔

وفاقی وزیر نے چینی وزارت زراعت و دیہی امور اور چائنیز اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنسز کی کوششوں کو سراہا جنہوں نے پاکستان کے زرعی تحقیقاتی شعبے کے لیے ایک جامع اور مستقبل پر نظر رکھنے والا اصلاحاتی روڈمیپ تیار کرنے میں بھرپور معاونت فراہم کی۔رانا تنویر حسین نے ہدایت کی کہ اصلاحاتی منصوبے پر بروقت عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی نفاذی کمیٹی تشکیل دی جائے جو واضح اہداف اور جوابدہی کے نظام کے تحت کام کرے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستانی سفیر کی سعودی شوریٰ کونسل کے سپیکر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
  • ایران اور امریکہ جوہری معاملے پر دوبارہ مذاکرات شروع کریں، بحرین
  • وزیر تجارت سے ایرانی سفیر کی ملاقات: اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • ڈونلڈ ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات، اقتصادی و تجارتی تعاون پر تبادلہ خیال
  • ایران کا پاکستان کیساتھ توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کا ارادہ خطے میں بڑی تبدیلی ہے، محمد مہدی
  • وزیراعلیٰ پنجاب سے جرمن رکن پارلیمنٹ کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
  • مضبوط و پائیدار پاک امریکہ تعلقات بہتر معاشی روابط اور موثر سرمایہ کاری سے وابستہ ہیں: رضوان سعید شیخ
  • امریکہ، بھارت میں 10 سالہ دفاعی معاہدہ: اثرات دیکھ رہے ہیں، انڈین مشقوں پر بھی نظر، پاکستان
  • پاک افغان تعلقات اورمذاکرات کا پتلی تماشہ
  • پاکستان چین کے تعاون سے پی اے آر سی میں جامع اصلاحات کرے گا: رانا تنویر