Jang News:
2025-09-18@17:31:08 GMT

اختلافات سے پارٹی کو نقصان ہو رہا ہے: تیمور سلیم جھگڑا

اشاعت کی تاریخ: 29th, July 2025 GMT

اختلافات سے پارٹی کو نقصان ہو رہا ہے: تیمور سلیم جھگڑا

— فائل فوٹو 

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا ہے کہ اختلافات سے پارٹی کو نقصان ہو رہا ہے۔

تیمور سلیم جھگڑا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کی لیڈرشپ ذمے داری کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔

اُنہوں نے کہا کہ سینیٹ ٹکٹ کی تقسیم پر صرف اتنا کہوں گا کہ کیا اس سے کارکنان خوش ہیں؟ 

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ فارم 45 میں تبدیلی کر کے ہمیں ہرایا گیا ہے، 180 دن میں ٹربیونل کے فیصلے آنے تھے لیکن 540 دن گزر گئے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ اب الیکشن ٹربیونل میں ریٹائرڈ ججز آ گئے ہیں، عدالت نے آج نوٹس جاری کر کے فریقین سے جواب طلب کیا ہے۔

تیمور جھگڑا نے کہا کہ 5 اگست کو احتجاج کے لیے نکلیں گے اور ایک دن یہ جنگ جیت جائیں گے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: کہا کہ

پڑھیں:

پنجاب حکومت سیلاب سے نمٹنے کیلئے پوری کوشش کر رہی ہے، سردار سلیم حیدر خان

پسرور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ سب ادارے اور لوگ مل کر سیلاب سے نمٹنے کیلئے پوری کوشش رہے ہیں، قوم کو متحد ہو کر مشکل وقت میں ایک دوسرے کی مدد کرنا ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پنجاب حکومت سیلاب سے نمٹنے کیلئے پوری کوشش کر رہی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کا کہنا تھا کہ سب ادارے اور لوگ مل کر اس بڑے امتحان کا سامنا کر رہے ہیں، قوم کو متحد ہو کر مشکل وقت میں ایک دوسرے کی مدد کرنا ہوگی۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری کا دورہ چین بہت اہم ہے، چین اور پاکستان کے بھائی چارے کا رشتہ مضبوط ہے، اس تعاون سے ملک ترقی کرے گا اور مشکلات پر قابو پایا جا سکے گا۔

سردار سلیم حیدر نے کہا کہ صدر مملکت کے دورہ چین کے مثبت نتائج کی توقع ہے، جو ملک کے لیے فائدہ مند ہوں گے، آصف علی زرداری نے چین کے 14 دورے کیے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ ان دوروں کے ثمرات انڈیا پاکستان جنگ میں دیکھے، گوادر پورٹ اور سی پیک ان ہی دوروں کا نتیجہ ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • بانیٔ پی ٹی آئی سے کسی پارٹی رہنما کی ملاقات نہ ہو سکی
  • پنجاب حکومت سیلاب سے نمٹنے کیلئے پوری کوشش کر رہی ہے، سردار سلیم حیدر خان
  • رجسٹرار سپریم کورٹ سلیم خان کی رخصت کا نوٹی فیکیشن جاری کر دیا گیا
  • وزیراعلیٰ پنجاب سرگودہا میں الیکٹرک بس سروس کا افتتاح 19 ستمبرکو کریں گی، کمشنر
  • اسرائیل کو امریکا کی پشت پناہی حاصل ہے: منعم ظفر
  • امریکی صدر ٹرمپ کا آسٹریلوی صحافی سے جھگڑا کس سوال پر ہوا؟
  • اسلام آباد بار کا جنرل باڈی اجلاس؛ تقریر کیلئے باری نہ ملنے پر وکلا کے درمیان جھگڑا
  • عدلیہ میں ججز ذاتی اختلافات رکھتے ہیں اور کھل کر سامنے آگئے ہیں، بیرسٹر گوہر
  • سیلاب متاثرین کی مدد اور بحالی اولین ترجیح ہے: گورنر پنجاب
  • پی ٹی آئی کے سینئر رہنما قاضی انور کی پارٹی قیادت پر تنقید