City 42:
2025-07-29@23:21:37 GMT

پاک افغان سرحدی ضلع چمن میں زلزلے کے جھٹکے

اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT

سٹی 42 : بلوچستان کے پاک افغان سرحدی ضلع چمن میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ 

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.6 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 11 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز چمن سے 15 کلو مٹر دور جنوب مشرق میں تھا۔

 تاحال زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

ہنزہ: سوست میں تاجروں کا دھرنا آٹھویں روز میں داخل، پاک چین سرحدی تجارت معطل

ہنزہ کے علاقے سوست میں تاجر برادری کا انکم ٹیکس اور سلیش ٹیکس کے خلاف دھرنا آٹھویں روز میں داخل ہو چکا ہے، جس کے باعث پاک چین سرحدی تجارت مکمل طور پر معطل ہو گئی ہے۔ مظاہرین نے واضح کیا ہے کہ جب تک ان کے مطالبات منظور نہیں ہوتے دھرنا ختم نہیں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: چین میں کاروبار سے منسلک گلگت بلتستان کے تاجروں کو بارڈر پاس کے حصول میں کن مشکلات کا سامنا ہے؟

مظاہرے کے دوران تاجروں نے سوست امیگریشن گیٹ کو بند کردیا ہے، جس کے باعث متعدد چینی شہری سرحد پر پھنس گئے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان آمد و رفت معطل ہوگئی ہے، جب کہ چینی شہریوں نے بھی صورتحال پر شدید احتجاج کیا ہے، جس سے علاقے کی فضا کشیدہ ہوگئی ہے۔

تاجروں کا بنیادی مطالبہ ہے کہ گلگت بلتستان میں انکم ٹیکس اور سلیش ٹیکس کو فوری طور پر ختم کیا جائے۔ ان کا مؤقف ہے کہ اس علاقے کی آئینی حیثیت اب تک واضح نہیں، اس لیے یہاں وفاقی سطح پر عائد کیے گئے یہ ٹیکسز غیرمنصفانہ ہیں۔

واضح رہے کہ سوست میں واقع سرحدی ٹریڈ گیٹ پاک چین اقتصادی راہداری کے اہم مراکز میں سے ایک ہے، جہاں سے سالانہ کروڑوں روپے کی تجارت ہوتی ہے۔ ہر سال اپریل سے نومبر تک خنجراب بارڈر کے ذریعے تجارتی سرگرمیاں اپنے عروج پر ہوتی ہیں۔ ان سرگرمیوں میں تعطل سے نہ صرف مقامی تاجر برادری متاثر ہوتی ہے بلکہ پاک چین دوطرفہ اقتصادی تعاون کو بھی نقصان پہنچتا ہے۔

یہ احتجاج گلگت بلتستان میں ٹیکسوں کے نفاذ کے خلاف جاری پرانے مطالبات کی تازہ کڑی ہے۔ اس سے قبل بھی مختلف اوقات میں تاجر تنظیمیں اور سول سوسائٹی ان ٹیکسوں کے خلاف سراپا احتجاج رہ چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاک چین کاروبار سے منسلک تاجروں کے لیے نئے قوانین لاگو، تاجر برادری میں بے چینی

ابھی تک ضلعی انتظامیہ یا اعلیٰ حکام کی جانب سے کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا، جس پر تاجروں میں غصہ بڑھتا جا رہا ہے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ حکومت نے مطالبات نہ مانے تو احتجاج کا دائرہ پورے گلگت بلتستان تک پھیلایا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews انکم ٹیکس پاک چین سرحدی تجارت معطل تاجر برادری تاجروں کا دھرنا سلیش ٹیکس سوست گلگت بلتستان حکومت ہنزہ وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • کینیڈین فالٹ لائن فعال، سائنس دانوں نے ایک بڑے زلزلے سے متعلق خبردار کر دیا!
  • مسئلہ کشمیر عالمی توجہ کا مرکز، کشمیری عوام کی قربانیوں کا ثمر ہے، قریشی
  • مسئلہ کشمیر عالمی توجہ کا مرکز، کشمیری عوام کی قربانیوں کا ثمر ہے، نذیر احمد قریشی
  • افغان ٹرانزٹ ٹریڈ ‘دونوں ممالک کا  پابندیوں کے خاتمے پر اتفاق
  • ہنزہ: سوست میں تاجروں کا دھرنا آٹھویں روز میں داخل، پاک چین سرحدی تجارت معطل
  • سعودی عرب میں میڈیا سیکٹر سرمایہ کاری کا نیا مرکز بن گیا
  • افغان ٹرانزٹ ٹریڈ پر عائد تجارتی پابندیوں کے خاتمے پر بڑی پیش رفت
  • گوجرخان اور گرد و نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے
  • آزاد کشمیر کے سرحدی گاؤں میں چیتا 8 سالہ بچی کو گھر سے اٹھاکر لے گیا، لاش برآمد
  • ’جنگ چھوڑو، تجارت کرو‘ ٹرمپ کی تنبیہ کے بعد تھائی لینڈ جنگ بندی پر آمادہ