اسرائیل کا دنیا بھر میں اپنے سفارتخانے بند کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT
ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی سفارتخانے نے کہا ہے کہ حالیہ حالات کے پیش نظر دنیا بھر میں اسرائیلی مشنز بند کر دیئے جائیں گے۔ جرمنی میں اسرائیلی سفارتخانے نے کہا کہ اسرائیلی قونصلر خدمات فراہم نہیں کرے گا۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل نے دنیا بھر میں اپنے سفارت خانے بند کر دیئے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی سفارتخانے نے کہا ہے کہ حالیہ حالات کے پیش نظر دنیا بھر میں اسرائیلی مشنز بند کر دیئے جائیں گے۔ جرمنی میں اسرائیلی سفارتخانے نے کہا کہ اسرائیلی قونصلر خدمات فراہم نہیں کرے گا اور اسرائیلی شہری اگر کسی جارحانہ عمل کا سامنا کریں تو مقامی سیکیورٹی اداروں سے تعاون کریں۔
اعلان کے مطابق اسرائیلی سفارت خانے غیر معینہ مدت تک بند رہیں گے۔دوسری جانب امریکی صدر نے ایران کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جلد معاہدہ کرے۔ ایران کو بار بار ڈیل کرنے کا موقع دیا۔ اس سے پہلے کہ کچھ نہ بچے ایران ڈیل کر لے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران جلد معاہدہ کرے اور ڈیل کرے۔ ایران کو کئی مرتبہ معاہدہ کرنے کو کہا لیکن کوشش کے باوجود یہ ممکن نہ ہوا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اسرائیلی سفارتخانے نے کہا میں اسرائیلی دنیا بھر میں
پڑھیں:
ایٹمی ہتھیاروں سے لیس شرپسند ملک دنیا کے امن کیلئے خطرہ ہے، عباس عراقچی
اپنے ایک بیان میں ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا کا جوہری تجربات دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ غیر ذمہ دارانہ ہے، ایک شرپسند ملک جوہری ہتھیاروں کے تجربات دوبارہ شروع کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کے وزیرِ خارجہ سید محمد عباس عراقچی کی جانب سے امریکی جوہری تجربات دوبارہ شروع کرنے کے فیصلے پر ردِعمل کا اظہار کیا گیا ہے۔ عباس عراقچی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ امریکا کا جوہری تجربات دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ غیر ذمہ دارانہ ہے، ایک شرپسند ملک جوہری ہتھیاروں کے تجربات دوبارہ شروع کر رہا ہے، ان کا کہنا تھا کہ ایٹمی ہتھیاروں سے لیس شرپسند ملک دنیا کے امن کے لیے خطرہ ہے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے 33 سال بعد امریکی ایٹمی ہتھیاروں کے تجربات دوبارہ سے بحال کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ اپنے جوہری ہتھیاروں کی جانچ برابری کی بنیاد پر فوراً شروع کرے گا۔ برطانوی نیوز ایجنسی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے یہ فیصلہ چین و روس کے بڑھتے جوہری پروگراموں کے ردِعمل میں کیا گیا۔