ایران میں موجود پاکستانی زائرین کی حفاظت کیلئے اقدامات، کرائسز مینجمنٹ یونٹ قائم
اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پاکستان نے اسرائیلی حملوں کے بعد ایران میں موجود پاکستانی زائرین کے تحفظ کے لیے اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے مطابق ایران میں مقیم پاکستانی زائرین کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے وزارت خارجہ میں کرائسز مینجمنٹ یونٹ قائم کر دیا گیا ہے، جو 24 گھنٹے فعال رہے گا۔
انہوں نے بتایا کہ تہران میں پاکستانی سفارتخانے کو بھی ہدایت دی گئی ہے کہ وہ زائرین اور پاکستانی کمیونٹی کو ہر ممکن سہولت فراہم کرے۔ زائرین کسی بھی مدد کے لیے سفارتخانے کے نمبر 00982166941388 پر رابطہ کر سکتے
ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سفارتکاروں اور املاک کی حفاظت کے لئے انتظامات مزید سخت
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: ملکی و غیر ملکی سفارتکاروں اور املاک کی حفاظت کیلئے انتظامات مزید سخت کردئیے گئے، پولیس یونیفارم پر لگے کیمروں اور سیف سٹی کیمروں سے نگرانی کی جانے لگی۔
ایس ایس پی سیکیورٹی کیپٹن (ر) سید ذیشان حیدر کی ہدایات پر ریڈ زون میں سیکیورٹی کے انتظامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔ ملکی و غیر ملکی سفارتکاروں اور املاک کی حفاظت اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے، اسی لئے ڈپلومیٹک انکلیو کے داخلی و خارجی راستوں سمیت حساس مقامات پر جدید تقاضوں کے مطابق سکیورٹی کو مزید مستحکم بنایا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پڑتال کے عمل کو بہتر بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی بروئے کار لائی جارہی ہے، شہریوں اور ملکی و غیر ملکی املاک کے تحفظ کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ باڈی وورن کیم اور سیف سٹی کیمروں کی مدد سے نگرانی کے نظام کو زیادہ موثر اور شفاف بنایا جارہا ہے، افسران اور جوان فیلڈ میں موجود رہ کر سیکورٹی امور کی براہِ راست نگرانی کر رہے ہیں۔کسی بھی قسم کی غفلت یا لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔