ایران نے جوابی وار کیا تو امریکا اسرائیل کا دفاع کرے گا: ڈونلڈ ٹرمپ
اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ میں ایران پر حملوں کے بارے میں پہلے سے آگاہ تھا، اس بات کا یقین دلاتا ہوں کہ امریکا اس میں ملوث نہیں تاہم ضرورت پڑنے پر اسرائیل کے دفاع میں مدد فراہم کرے گا۔
واشنگٹن:عالمی میڈیا ذرائع کے مطابق امریکی میڈیا سے گفتگو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میں اسرائیل کے منصوبوں سے پہلے ہی آگاہ تھا، امریکی فوج نے آپریشن میں کوئی کردار ادا نہیں کیا، امید ہے کہ ایران اپنے جوہری پروگرام کو روکنے کے لیے امریکا کے ساتھ مذاکرات جاری رکھے گا۔
ٹرمپ نے دوٹوک انداز میں کہا ہے کہ علاقائی کشیدگی میں امریکا اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہے اور ایران نے جوابی کارروائی کی تو امریکا اسرائیل کا دفاع کرے گا، ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنا امریکا کی ترجیح ہے، جوہری طاقت بننے سے روکنا ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے پاس جوہری بم نہیں ہو سکتا اور ہم مذاکرات کی میز پر واپس آنے کی امید کر رہے، امریکہ نے تصدیق کی ہے کہ حملے میں متعدد ایرانی رہنما ہلاک ہوئے ہیں۔
امریکی انتظامیہ نے ہڑتال سے پہلے مشرق وسطیٰ کے ایک اہم اتحادی سے رابطہ کیا تاکہ انہیں بھی آگاہ کیا جا سکے، انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ یہ کون سا ملک ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حالات کا جائزہ لینے کے لیے کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے، امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ اجلاس اسرائیل کے ایران پر حملے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر بلایا گیا ہے۔
اس کے علاوہ امریکی وزیر خارجہ نے واضح کیا ہے کہ اسرائیل نے ایران کے خلاف یکطرفہ کارروائی کی ہے، اور اس میں امریکہ کا کوئی عمل دخل نہیں ہے، ہم ایران پر حملے میں شامل نہیں ہیں، ہماری پہلی ترجیح خطے میں امریکی افواج اور عملے کا تحفظ ہے، اسرائیل کا مؤقف ہے کہ اس نے دفاعی بنیادوں پر کارروائی کی۔
امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران کو امریکی مفادات یا عملے کو نشانہ نہیں بنانا چاہئے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیل کے امریکا اس نے کہا
پڑھیں:
روس پر پابندیاں لگانے کیلیے تیار ہیں، امریکا کے قطر کیساتھ خاص تعلقات ‘ اسرائیل کو محتاط رہنا ہوگا‘ ٹرمپ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250916-08-26
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قطر کے حوالے سے اسرائیل کو محتاط رہنے کا پیغام دیدیا۔ امریکی صدر نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران قطر کو بہترین اتحادی قرار دیتے ہوئے کہا کہ قطر کے ساتھ خاص تعلقات ہیں اور قطر کے امیر عظیم رہنما ہیں۔ امریکی صدر نے کہا کہ اسرائیل کو بہت محتاط رہنا ہوگا، انہیں حماس کے بارے میں کچھ کرنا ہے لیکن قطر امریکا کا اچھا اتحادی ہے اور بہت سے لوگ یہ نہیں جانتے۔ دوسری جانب روس پر پابندیوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ روس پر پابندیاں لگانے کے لیے تیار ہیں اور یورپ کو بھی امریکا کے مطابق اقدامات کرنا ہوں گے‘ یورپ روس سے بڑی مقدار میں تیل خرید رہا ہے اور امریکا نہیں چاہتاکہ یورپ روس سے تیل خریدے‘ بھارت پر بھی روس سے تیل کی خریداری کے معاملے پر بھاری ٹیرف عاید کیا جا چکا ہے۔