اورنگی میں نوجوان نے خودکوگولی مارکرخودکشی کرلی
اشاعت کی تاریخ: 14th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر)اورنگی ٹائون ایم پی آرکالونی گھر میں نوجوان نے خود کو گولی مارکرخود کشی کرلی۔تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹائون تھانے کے علاقیایم پی آرکالونی گھرمیں فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا جس کی لاش قانونی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی جہاں نوجوان کی شناخت 20 وحید اللہ ولد نقیب اللہ کے نام سے کی گئی ،پولیس کے مطابق متوفی نوجوان نے خود کوگولی مارکرخود کشی کی ہے تاہم فوری طور پر نوجوان کی خود کشی کرنے کی وجوہات سامنے نہیں آسکی ہیں پولیس اس حوالے سے مزید معلومات اکٹھا کر رہی ہے ادھرنوجوان کے کزن نجیب اللہ نے بتایا کہ نوجوان وحید اللہ کوئی کام کاج نہیں کرتا تھا اورنوجوان کے والد کی چپلی کباب کی دکان ہے انھوں نے بتایا کہ متوفی نوجوان اپنے گھر میں والدین سے گپ شپ کرتا رہا اور اس کے بعد اس نے کمرے میں جاکر دروازے پر کنڈی لگالی اور آدھے گھنٹے کے بعد کمرے سے فائرکی آوازآئی جب کمرے کے دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئے تو نوجوان نے خود کو گولی ماری ہوئی تھی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: نوجوان نے خود
پڑھیں:
پولیس نے اسلام آباد میں گدھے کا گوشت ملنے کے حوالے سے ابتدائی تفتیش مکمل کرلی
اسلام آباد پولیس نے وفاقی دارالحکومت میں بڑی مقدار میں گدھے کا گوشت ملنے کے معاملے کی ابتدائی تفتیش مکمل کرلی۔
ذرائع نے کہا کہ ابتدائی تفتیش میں گدھے کا گوشت اسلام آباد میں فروخت کئے جانے کے شواہد نہیں ملے، گدھے کا گوشت اور کھالیں چین برآمد کی جانی تھیں، پہلے ہی چھاپہ پڑ گیا، گودام کے چینی مالک جیانگ لیانگ نے پولیس کو بیان ریکاڈ کرا دیا۔
پولیس نے کہا کہ کاٹے گئے گدھوں کی باقیات اورہڈیاں سی 16 میں ڈمپ کی گئی تھیں، فیصل آباد سے 60 گدھے لائے گئے،17 روز میں صرف 15 گدھے کاٹے گئے، تمام گدھوں کو کاٹنے کے بعد گوشت اور کھالیں گوادر پورٹ کے ذریعے بھجوانی تھیں۔
پولیس ذرائع نے کہا کہ گودام کرایہ پر دینے والے مالک فیاض اور پراپرٹی ڈیلر عامر کو ٹیکسلا سے گرفتار کیا گیا، ملزمان نے کرایہ نامہ اور تفصیلات تھانے کو فراہم نہیں کیں، دونوں ملزمان کو جوڈیشل کر دیا گیا، تا ہم یہ قابل ضمانت جرم ہے۔