’’منگنی ٹوٹنے سے کوئی فرق نہیں پڑا؟‘‘؛ میرب علی نے خوشی میں ناچتے گاتے ویڈیو شیئر کردی
اشاعت کی تاریخ: 14th, June 2025 GMT
پاکستانی اداکارہ اور ماڈل میرب علی نے گلوکار عاصم اظہر سے منگنی ٹوٹنے کے بعد اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر خوشی میں ناچتے گاتے ہوئے ویڈیو شیئر کی ہے جیسے انھیں اس بریک اپ سے کوئی فرق ہی نہیں پڑا ہو۔
اپنے حالیہ شوٹ کے دوران انہوں نے نہ صرف مکمل تبدیل شدہ لُک کا مظاہرہ کیا بلکہ ایک انگریزی گیت پر جھومتی ہوئی ویڈیو بھی شیئر کی۔
یاد رہے کہ میرب اور عاصم نے مارچ 2022 میں منگنی کا اعلان کیا تھا، لیکن گزشتہ ہفتے عاصم نے اس رشتے کے ختم ہونے کی تصدیق کی تھی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ جبکہ عاصم نے اسے باہمی فیصلہ قرار دیا، میرب نے اس بارے میں کوئی باقاعدہ بیان نہیں دیا۔
اپنی خاموشی توڑتے ہوئے میرب نے پہلی بار انسٹاگرام پر اپنی نانی کے انتقال کا افسوسناک انکشاف کیا تھا۔ اور اب وہ اپنے کیریئر پر فوکس کرتی نظر آ رہی ہیں۔ اپنی حالیہ پوسٹ میں وہ میک اپ روم میں انگریزی گیت 'APT' گاتے ہوئے دکھائی دیں، جہاں ان کا نیا میک اپ اور ہیئر اسٹائل خاصا متوجہ کرنے والا تھا۔
View this post on InstagramA post shared by Merub Ali (@meruub)
اس شوٹ کے دوران اداکار خوشحال خان بھی میرب کے ساتھ موجود تھے، جن کے ساتھ ان کی ایک تصویر بھی وائرل ہوئی۔ میرب کے مداحوں نے اس پوسٹ پر بڑی تعداد میں ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ عاصم سے علیحدگی کے بعد بھی پوری طرح خوش اور پراعتماد نظر آ رہی ہیں۔
کمنٹ سیکشن میں ایک صارف نے لکھا، ’’لگتا ہے میرب کو کوئی فرق نہیں پڑا، وہ عاصم کو یہ پیغام دے رہی ہیں کہ وہ بالکل خوش ہیں‘‘۔ جبکہ کئی دیگر صارفین نے ان کے چہرے کی تازگی کو ’پوسٹ بریک اپ گلو‘ قرار دیا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
بیڈمنٹن کھیلتے ہوئے نوجوان کی دل کا دورہ پڑنے سے موت، دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل
بھارتی حیدرآباد کے علاقے ناگول میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں 25 سالہ نوجوان راکش بیڈمنٹن کھیلتے ہوئے اچانک گر پڑا اور دل کا دورہ پڑنے سے جان کی بازی ہار گیا۔
راکش کا تعلق ضلع کھمم کے تھلادا گاؤں سے تھا اور وہ سابق ڈپٹی سرپنچ گنڈلا وینکٹیشورولو کا بیٹا تھا۔ وہ ناگول میں مقیم تھا اور ایک نجی کمپنی میں ملازمت کر رہا تھا۔
واقعہ شام 8 بجے کے قریب پیش آیا جب وہ دوستوں کے ساتھ بیڈمنٹن کھیل رہا تھا۔ کھیل کے دوران اچانک وہ زمین پر گر گیا۔
ساتھی کھلاڑیوں نے فوری طور پر سی پی آر (CPR) دے کر اسے بچانے کی کوشش کی، لیکن جب حالت بہتر نہ ہوئی تو اُسے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
View this post on InstagramA post shared by Trolls Official (@trolls_official)
اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے، جس میں راکش کے گرنے اور اُسے بچانے کی بے تاب کوششیں دیکھی جا سکتی ہیں۔