ابھی نندن کی واپسی قومی سرنڈر تھا، آج بھی اس فیصلے پر شرمندگی ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 14th, June 2025 GMT
وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کی رہائی کو پاکستان کا ’سرنڈر‘ قرار دے دیا۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ 2019 میں بھارتی پائلٹ کی فوری واپسی ایک غلط فیصلہ تھا، جس پر آج بھی افسوس ہے۔
یہ بھی پڑھیں ‘عمران خان کو چاہیے تھا کہ وہ ابھی نندن کی جگہ وجاہت سعید خان کو انڈیا کے حوالے کردیتے’
خواجہ آصف نے کہا کہ اس وقت کے وزیراعظم عمران خان اور سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مل کر یہ فیصلہ کیا، جس کے نتیجے میں 24 گھنٹے کے اندر اندر ابھی نندن کو بھارت کے حوالے کر دیا گیا۔ ان کے مطابق یہ اقدام ہماری عسکری کامیابی کو کمزور کرنے کے مترادف تھا۔
وزیر دفاع نے واضح کیاکہ یہ فیصلہ نہ صرف پاکستان کے مؤقف کو کمزور کرتا ہے بلکہ دشمن کو ایک غلط پیغام دیتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم اُس وقت بھی اس فیصلے پر شرمندہ تھے، اور آج بھی شرمندہ ہیں۔
اسرائیل سے لاتعلقی کا اعادہ
اپنے خطاب میں خواجہ آصف نے اسرائیل کے حوالے سے پاکستان کے دیرینہ مؤقف کو دہرایا۔
انہوں نے کہاکہ اسرائیل کے ہاتھ فلسطینیوں کے خون سے رنگے ہیں، اس سے کسی بھی سطح پر تعلقات نہیں ہونے چاہییں۔
وزیر دفاع نے اس بات پر بھی سوال اٹھایا کہ حال ہی میں جو پاکستانی نژاد افراد اسرائیل گئے، انہیں کس نے اسپانسر کیا؟
ایران کے ساتھ مکمل حمایت
ایران سے متعلق خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمیشہ ایران کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور عالمی سطح پر اس کی حمایت جاری رکھے گا۔
یہ بھی پڑھیں عمران خان نے ابھینندن کو کس کے کہنے پر چھوڑا؟ فواد چوہدری نے بھید کھول دیا
واضح رہے کہ 27 فروری 2019 کو پاکستان نے ’آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ‘ کے دوران بھارتی جنگی طیارہ مار گرایا تھا اور اس کے پائلٹ ابھی نندن کو گرفتار کیا گیا۔ تاہم امن کے پیغام کے طور پر اُسے بھارت کے حوالے کردیا گیا، جس پر ملکی سطح پر بحث اور تنقید شروع ہوگئی تھی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews ابھی نندن بھارتی پائلٹ خواجہ آصف عمران خان قمر جاوید باجوہ قومی اسمبلی قومی سرینڈر وزیر دفاع وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ابھی نندن بھارتی پائلٹ خواجہ ا صف قمر جاوید باجوہ قومی اسمبلی وزیر دفاع وی نیوز خواجہ آصف وزیر دفاع ابھی نندن کے حوالے
پڑھیں:
امریکی وزیر خارجہ اسرائیلی دورے سے واپسی پر دوحا پہنچ گئے،امیر قطر اور وزیراعظم سے ملاقات
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250917-01-12
دوحا (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل کے دورے سے واپسی پر امریکی وزیر خارجہ اچانک دوحا پہنچ گئے جہاں انہوں نے قطری امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی اور وزیراعظم محمد بن عبد الرحمان الثانی سے ملاقاتیں کیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ دورہ بہت عجلت میں ترتیب دیا گیا۔ ایک گھنٹے سے کچھ کم وقت کے لیے جاری رہنے والی اس ملاقات میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے قطر کی سلامتی اور خود مختاری کے لیے بھرپور حمایت کا وعدہ کیا۔محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ مارکو روبیو نے امریکا اور قطر کے درمیان مضبوط دو طرفہ تعلقات کی تصدیق کی اور غزہ میں جنگ کے خاتمے اور تمام یرغمالیوں کو وطن واپس لانے کی کوششوں پر قطر کا شکریہ ادا کیا۔مارکو روبیو نے اس سے قبل خود یہ کہا تھا کہ دوحا میں حماس رہنمائوں پر اسرائیلی حملے کے باوجود امریکا اور قطر جلد دفاعی معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے کام کریں گے۔وزیر خارجہ مارکو روبیو نے یہ بھی کہا تھا کہ وہ قطر سے ثالث کا کردار ادا کرتے رہنے کی اپیل کریں گے جیسا وہ ماضی میں کرتے آئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر دنیا میں کوئی ایسا ملک ہے جو مذاکرات کے ذریعے جنگ کو ختم کرنے میں مدد کر سکتا ہے تو وہ صرف قطر ہے۔مارکو روبیو کے اس دورے نے قطر کو اس بات کا یقین دلانے کی بھی کوشش ہے کہ اسرائیلی حملوں نے اس کے کلیدی اتحادی کی طرف سے خلیجی امارات کے ساتھ سکیورٹی کے وعدوں کو نقصان پہنچایا۔