Jasarat News:
2026-07-24@10:02:21 GMT

مسلم دنیا متحد نہ ہوئی تو سب کی باری آئے گی: خواجہ آصف

اشاعت کی تاریخ: 14th, June 2025 GMT

مسلم دنیا متحد نہ ہوئی تو سب کی باری آئے گی: خواجہ آصف

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر مسلم دنیا نے اتحاد نہ کیا اور صرف اپنے مفادات کی حفاظت کے لیے انفرادی ایجنڈوں پر عمل کرتی رہی تو ایک ایک کرکے سب کو نشانہ بنایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل نہ صرف فلسطینی بچوں پر ظلم کر رہا ہے بلکہ فلسطین کی تباہی میں بھی براہ راست ملوث ہے، اور اس کے ہاتھ معصوم فلسطینیوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں۔ خواجہ آصف نے واضح کیا کہ ایران پاکستان کا برادر ہمسایہ ملک ہے، اور دونوں کے درمیان ایسے مضبوط تعلقات ہیں جو تاریخ میں کم ہی دیکھنے کو ملتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل نے ایران، فلسطین اور یمن کو نشانہ بنا رکھا ہے۔ اگر مسلم ممالک اب بھی متحد نہ ہوئے تو کسی کو بھی اس تباہی سے بچاؤ حاصل نہیں ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ بیشتر مسلم ممالک عسکری طور پر کمزور ہیں، اس لیے فوری طور پر او آئی سی کا اجلاس بلایا جانا چاہیے تاکہ ایسی مؤثر حکمتِ عملی بنائی جا سکے جو اسرائیل کے عزائم کا مقابلہ کر سکے۔

خواجہ آصف نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین میں بچوں کی شہادت اور ظلم پر اسلامی ممالک کی جانب سے وہ آوازیں نہیں اٹھ رہیں جو اٹھنی چاہئیں، جب کہ غیر مسلم دنیا میں بھی کئی ضمیر جاگ چکے ہیں لیکن مسلمان ممالک میں خاموشی طاری ہے۔ کچھ اسلامی ممالک نے اسرائیل سے تعلقات قائم کر رکھے ہیں، انہیں چاہیے کہ فوراً ان تعلقات کو ختم کریں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ جب بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا تھا، تو ہم نے خود سے پانچ گنا بڑے دشمن کو شکست دی تھی۔ کل ایران کی ایٹمی تنصیبات پر حملہ کیا گیا، اور اسرائیل اس حملے میں اکیلا نہیں تھا، بلکہ اسے مکمل عالمی حمایت حاصل تھی۔ اب وقت آ گیا ہے کہ ایسے اقدامات کیے جائیں جن سے مسلم دنیا کے اتحاد کا واضح پیغام جائے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: خواجہ آصف مسلم دنیا کہا کہ

پڑھیں:

آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پارٹی‘ مرکزی مسلم لیگ‘ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کا اتحاد 

مظفر آباد (نوائے وقت رپورٹ) آئی پی پی نے مرکزی مسلم لیگ‘ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ سے اتحاد کر لیا اور آزاد کشمیر میں مشترکہ طور پر انتخابات لڑنے کا اعلان کیا ہے۔ آئی پی پی رہنما عون چودھری نے کہا ہے کہ کشمیر کے تحفظ و ترقی کیلئے اتحاد ضروری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • میں نے اپنی قبر تیار کروا رکھی ہے، لیجنڈ گلوکار عطا اللہ عیسیٰ خیلوی کا انکشاف
  • مسجد اقصیٰ کی حیثیت تبدیل کرنے کی ہر کوشش مسترد، 8 اسلامی ممالک کا اسرائیل کو فوری انتباہ
  • بيزوس، مسک اور زکربرگ جیسے ارب پتی ہر سال ایک خفیہ سمر کیمپ میں کیوں اکٹھے ہوتے ہیں؟
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پارٹی‘ مرکزی مسلم لیگ‘ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کا اتحاد 
  • بدقسمت خواجہ سرا۔۔۔؟
  • سعودیہ کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت مشرقِ وسطیٰ میں تاریخی پیش رفت ہوگی، نیتن یاہو
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن