سپریم کورٹ: پختونخوا حکومت نے مخصوص نشستوں کے کیس میں فریق بننے کی درخواست دائر کردی
اشاعت کی تاریخ: 14th, June 2025 GMT
اسلام آباد:
خیبر پختونخوا حکومت نے سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں کے کیس میں فریق بننے کی درخواست دائر کردی۔
خیبر پختونخوا حکومت کے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ نظر ثانی کیس میں صوبائی حکومت، اسپیکر صوبائی اسمبلی لازمی فریق ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ نظر ثانی درخواست گزاروں نے جان بوجھ کر فریق نہیں بنایا، عدالتی فیصلے سے صوبائی حکومت کے بنیادی حقوق اور مفادات وابستہ ہیں۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت کو مخصوص نشستوں کے کیس میں فریق بنایا جائے۔
Post Views: 6.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں آج سے بارشوں کا الرٹ جاری
—فائل فوٹوپروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں آج سے بارشوں کا الرٹ جاری کردیا۔
صوبے کے مختلف علاقوں میں 5 نومبر تک وقفے وقفے سے بارشوں و برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
تمام اضلاع کی انتظامیہ کو پیشگی اقدامات سے متعلق الرٹ رہنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث سڑکوں کی بندش کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔