data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے کہا ہے کہ ایرانی فوج ان مخصوص اسرائیلی اہداف کو نشانہ بنا رہی ہے جہاں سے ایران کے خلاف جارحیت کی گئی۔

پاسداران انقلاب کے مطابق “آپریشن وعدہ صادق سوم” کے تحت اسرائیل کی فوجی تنصیبات، فوجی اڈے اور ہتھیار بنانے والی تنصیبات کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

پاسداران نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی دعووں کے برعکس ایرانی میزائل درست اہداف پر لگ رہے ہیں، اور یہ کارروائی بے گناہوں کے خون کا بدلہ ہے۔

انہوں نے خبردار کیا ہے کہ ایران کی سلامتی ایک سرخ لکیر ہے، جس پر حملے کی صورت میں فیصلہ کن ردعمل دیا جائے گا۔ مزید کہا گیا کہ جلد اسرائیل پر خیبر میزائل داغے جائیں گے، جس کے اثرات دیکھ کر دنیا حیران رہ جائے گی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

ایران میں عسکری قیادت کی تبدیلی: مسلح افواج اور پاسداران انقلاب کے نئے سربراہان کا اعلان

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

تہران: ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای نے مسلح افواج کے سربراہ اور پاسداران انقلاب کے نئے چیف کا اعلان کردیا۔ 

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ایران نے فضائی حملے میں اعلیٰ عسکری قیادت کی شہادت کے بعد مسلح افواج اور پاسدارانِ انقلاب کی قیادت میں اہم تبدیلیاں کر دی ہیں۔

ایرانی سرکاری ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے فوری فیصلے کے تحت جنرل حبیب اللہ سیاری کو عبوری طور پر ایرانی مسلح افواج کا نیا سربراہ مقرر کر دیا ہے  اور  پاسدارانِ انقلاب کی قیادت کے لیے جنرل احمد واحدی کو نیا کمانڈر انچیف نامزد کیا گیا ہے۔

یہ اہم اعلانات ان غیر معمولی حالات میں سامنے آئے ہیں جب آج صبح اسرائیلی فضائی حملوں میں ایران کے آرمی چیف جنرل محمد باقری اور پاسدارانِ انقلاب کے سپہ سالار میجر جنرل حسین سلامی شہید ہو چکے ہیں۔ ان حملوں نے خطے میں ہنگامی صورتحال پیدا کر دی ہے اور ایران کی عسکری صفوں میں فوری ردعمل کے طور پر قیادت کی تبدیلی عمل میں لائی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اسرائیل پر اب خیبر میزائل فائر کیے جائیں گے، دنیا دنگ رہ جائےگی: ایران
  • ایران اسرائیل کشیدگی بہت بڑھ چکی، اب وقت آگیا ہے کہ اسے روکا جائے: انتونیو گوتریس
  • اسرائیل پر جلد ہی خیبر میزائل داغے جائیں گے، ایران
  • اسرائیل پر جلد خیبر میزائل داغے جائیں گے اور دنیا حیران رہ جائے گی، ایران
  • اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے ایرانی فوجی کمانڈرز اور ایٹمی سائنسدان کون کون ہیں
  • ایرانی جوہری افزودگی نظام اور فوجی اہداف کو نشانہ بنایا: اسرائیلی وزیراعظم
  • ایران میں عسکری قیادت کی تبدیلی: مسلح افواج اور پاسداران انقلاب کے نئے سربراہان کا اعلان
  • اسرائیل نے ایران پر فضائی حملہ کر دیا، پاسداران انقلاب کے سربراہ حسین سلامی بھی شہید 
  • پاسدارانِ انقلاب کے سربراہ حسین سلامی کون ہیں؟ جانیے