اردنی فورسز نے اسرائیل کی سمت آنے والا ڈرون تباہ کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
عقبہ: اردن کی فضائیہ نے اسرائیل کی جانب پرواز کرنے والے ایرانی ڈرون کو عقبہ ریجن میں کامیابی سے مار گرایا، یہ کارروائی اردنی فضائی حدود کی خلاف ورزی روکنے کے لیے کی گئی۔
عرب میڈیا کے مطابق اردنی حکام نے تصدیق کی ہے کہ ایران سے اسرائیل کی جانب لانچ کیے گئے ڈرونز میں سے ایک ڈرون اردن کی فضائی حدود میں داخل ہوا، جس پر ائیر ڈیفنس سسٹم کو فوری طور پر فعال کر کے کارروائی کی گئی اور ڈرون کو مار گرایا گیا۔ اردنی مسلح افواج کے مطابق یہ اقدام شہری علاقوں میں کسی بھی ممکنہ جانی نقصان سے بچنے کے لیے کیا گیا۔
بیان میں کہا گیا کہ اردن کی افواج ملک کی زمینی، فضائی اور سمندری سرحدوں کے دفاع کے لیے مکمل الرٹ ہیں اور کسی بھی حالت میں اپنی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی اردن کی فوج نے متعدد میزائلوں اور ڈرونز کو اپنی فضائی حدود میں داخل ہونے سے پہلے ہی تباہ کر دیا تھا۔ ادھر امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ کے کئی ممالک نے اسرائیل پر ایرانی حملے کو روکنے میں اس کی خفیہ معاونت کی ہے، جس میں اردن بھی پیش پیش رہا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اردن کی
پڑھیں:
اورنگی نمبر 4میں سفیر اسپتال سیل
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر ضلع غربی نے سپریم کورٹ کے احکامات کے خلاف ورزی پر اورنگی ٹاؤن سیکٹر نمبر 4 میں واقع سفیر اسپتال اور اس حدود میں قائم نجی اسکول کو سیل کردیا۔ اسپتال اور اسکول فلاحی زمین پر قائم تھے جہاں کمرشل سرگرمیاں کی جا رہی تھیں ڈی سی غربی علی ذوالفقار میمن کو شکایت موصول ہوئی تھی کہ اورنگی ٹاؤن نمبر 4 میں واقع فلاحی زمین پر قائم سفیر اسپتال اور اسکی حدود میں قائم نجی اسکول کو کمرشل بنیادوں پر چلایا جارہاہے۔