ایرانی میزائل حملوں کی تازہ لہر کے بعد اسرائیلی فوج نے تسلیم کیا ہے کہ ان کا فضائی دفاعی نظام ناقابلِ شکست نہیں ہے۔ حکام کے مطابق حالیہ دنوں میں ہونے والے شدید ترین حملوں میں کم از کم 15 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اسرائیلی حملوں میں مزید 2 ایرانی جنرلز شہید، تعداد 8 ہوگئی

اسرائیلی ڈیفنس فورسز (IDF) نے ہفتے کی رات جاری ہونے والے ایک بیان میں بتایا کہ ایران نے 2 بیلسٹک میزائل داغے جن کا ہدف حیفہ اور ٹیل اویو کے اہم علاقے تھے۔ اس حملے میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی اور عام شہریوں کو نقصان پہنچا۔

برطانوی میڈیا بشمول بی بی سی نے شمالی اسرائیل میں ایک اہم سٹریٹجک تنصیب حیفہ بندرگاہ کو پہنچنے والی بڑی تباہی کی رپورٹ کی ہے۔

اسرائیلی پولیس نے تصدیق کی کہ متاثرہ علاقوں میں ہنگامی ٹیمیں بھیجی گئی ہیں جو زخمیوں کی مدد میں مصروف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی ولی عہد کا ایرانی صدر سے رابطہ، اسرائیلی حملوں کی مذمت اور ایرانی عوام سے یکجہتی کا اظہار

IDF نے ایک غیر معمولی بیان جاری کرتے ہوئے شہریوں کو ہوشیار رہنے اور حفاظتی اقدامات پر عمل کرنے کی ہدایت کی۔

فوج نے اپنے عوامی ایڈوائزری میں کہا ہمارا فضائی دفاعی نظام ناقابلِ شکست نہیں ہے۔ ہم عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ سائرن سنتے ہی فوری طور پر پناہ گاہوں میں چلے جائیں اور سرکاری انتباہات کو نظر انداز نہ کریں۔

تل ابیب، حیفہ اور گلیل کے علاقوں میں رات بھر سائرن سنائی دیے، جبکہ آسمان میں دھماکوں کی روشنی دیکھی گئی۔ مقامی باشندے زیر زمین پناہ گاہوں کی طرف دوڑ پڑے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آئرن ڈوم ایرانی میزائل تل ابیب حیفہ عوامی ایڈوائزری گلیل.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ا ئرن ڈوم ایرانی میزائل تل ابیب حیفہ عوامی ایڈوائزری

پڑھیں:

امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام

امریکہ نے ایران کے خلاف مسلسل 13 ویں رات بھی فوجی کارروائیاں جاری رکھیں جبکہ ایرانی شہر اہواز میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

امریکی سینٹرل کمانڈ سینٹکام نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں تصدیق کی کہ امریکی افواج نے جمعرات کی شب ایران کے فوجی اہداف پر ایک اور حملہ کیا۔ بیان کے مطابق یہ کارروائیاں مسلسل 13 ویں رات جاری رہیں۔

U.S. forces started another night of strikes against Iranian military targets at 6:45 p.m. ET today. This is the 13th consecutive night of strikes aimed to hold Iran accountable and diminish threats from the Islamic Revolutionary Guard Corps to commercial shipping.

مزید پڑھیں

مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، یو این سیکریٹری جنرل

جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی

— U.S. Central Command (@CENTCOM) July 23, 2026

سینٹکام کا کہنا ہے کہ ان حملوں کا مقصد ایران کو اس کے اقدامات پر جوابدہ بنانا اور پاسداران انقلاب کی جانب سے تجارتی بحری جہازوں کو لاحق خطرات کو کم کرنا ہے۔

دوسری جانب ایران کے صوبہ خوزستان کے دارالحکومت اہواز کے رہائشیوں نے جمعہ کی علی الصبح متعدد زور دار دھماکوں کی آوازیں سننے کی اطلاع دی ہے۔

ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق دھماکوں کی تفصیلات فوری طور پر سامنے نہیں آسکیں۔

متعلقہ مضامین

  • گوگل کا نیا سیکیورٹی فیچر، کیا اب پاس ورڈ کی ضرورت ہی نہیں رہے گی؟
  • بحری جہازوں کو ہونے والے نقصان کا ازالہ منجمد ایرانی اثاثوں سے کیا جائے گا، ٹرمپ کا بڑا اعلان
  • ایران پر 13 ویں رات فضائی حملوں کے اہداف مکمل کر لیے گئے، سینٹکام
  • امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • ایران نے فوجی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو سخت وارننگ دے دی
  • بارشوں کے پانی نے لاہور انتظامیہ کی پول کھول دی‘ اقبال ٹاﺅن اور جوہر ٹاﺅن میں مرکزی شاہراﺅں پر شگاف پڑگئے
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم