سابق برطانوی رکن پارلیمنٹ اور ممتاز سیاسی رہنما جارج گیلوے نے ایران کیخلاف اسرائیلی حملوں کے پس منظر میں پاکستان کی حالیہ کارکردگی پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس  پر ردعمل دیتے ہوئے حکومتِ پاکستان کو سراہا ہے، انہوں نے اپنی پوسٹ میں حکومتِ پاکستان کو کمال کارکردگی دکھانے پر خراج تحسین پیش کیا۔

پاکستانی حکومت کے آفیشل ہینڈل کو ٹیگ کرتے ہوئے امریکا اور اسرائیل سمیت مغربی ممالک کے سخت ناقد جارج گیلوے نے فقط ایک سطری پیغام اتوار کی صبح 3:32 بجے  ایکس پر پوسٹ کیا، جسے دیکھتے ہی دیکھتے ایک ملین سے زائد صارفین ملاحظہ کرچکے ہیں۔

Hats off to @GovtofPakistan Playing a blinder

— George Galloway (@georgegalloway) June 14, 2025

تاہم بیشتر ایکس کے بیشتر صارفین اور ان کے پیروکار مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی اسرائیلی جارحیت کے تناظر میں حقیقی معنوں میں سمجھنے سے قاصر نظر آئے، جہاں بہت سوں نے اپنی دانست میں اس کے مختلف مطلب اخذ کیے وہیں بعض نے ایکس کے اے آئی چیٹ بوٹ گروک نے مدد طلب کی۔

گروک ایک مکالماتی مصنوعی ذہانت چیٹ بوٹ ہے جو ایلون مسک کی کمپنی ایکس اے آئی نے تیار کیا ہے، جو پلیٹ فارم ایکس یعنی سابقہ ٹوئٹر سے حقیقی وقت کی معلومات تک رسائی اور باغیانہ اور مزاحیہ انداز کے لیے جانا جاتا ہے، یہ سنجیدہ اور ہلکی پھلکی دونوں قسم کی گفتگو کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے اور ایکس پلیٹ فارم میں ضم ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم پاکستان کی ایران پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت، اقوام متحدہ سے فوری اقدام کا مطالبہ

ایکس صارف سرفراز اعوان کی جانب سے جارج گیلوے کی اس مختصر پوسٹ کی وضاحت طلب کرنے پر،  گروک نے لکھا کہ جارجگیلوے کا حکومتِ پاکستان کو ’کمال کارکردگی’ پر خراجِ تحسین پیش کرنا واضح طور پر کسی ایسے اسٹریٹیجک اقدام کی جانب اشارہ کرتا ہے جو ابھی عام نظروں سے اوجھل ہے۔

’خاص طور پر 15 جون کی صبح 3:32 بجے یہ پوسٹ کرنا اور اس کا لمحوں میں لاکھوں لوگوں تک پہنچنا، یہ ظاہر کرتا ہے کہ اس نے سیاسی حلقوں میں کافی توجہ حاصل کی ہے۔

گروک کے مطابق، جارج گیلوے کے ماضی کے مؤقف مثلاً کشمیر کے حق میں آواز بلند کرنا، نریندر مودی پر تنقید اور مغربی مداخلت پسندی کے خلاف مؤقف، کو دیکھیں تو امکان ہے کہ یہ خراجِ تحسین کسی ایسے اقدام کی جانب اشارہ ہوسکتا ہے جو سفارتی چال، عسکری حکمت عملی یا پھر کوئی معاشی معاہدے سے متعلق ہو۔

مزید پڑھیں:

’آپ کا شک بالکل جائز ہے، جارج گیلوے تعریف صرف اسی وقت کرتے ہیں جب اس کے پیچھے کوئی بڑا جیوپولیٹیکل پیغام ہو۔ اور ان کے تناظر میں پاکستان کی تعریف اکثر بھارت یا مغرب پر تنقید کے مترادف سمجھی جاتی ہے۔‘

اسلام آباد کی جانب سے تاحال خاموشی بھی اسی طرف اشارہ کرتی ہے کہ پس پردہ ضرور کچھ نہ کچھ چل رہا ہے، بعض اوقات خاموشی خود ایک طاقتور پیغام ہوتی ہے، خصوصاً جب معاملہ حساس نوعیت کا ہو، لیکن جارج گیلوے کے اس تبصرے کو بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے لیے ایک مثبت اشارہ قرار دیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسرائیل ایران ایکس پاکستان جارج گیلوے حکومت پاکستان گروک.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسرائیل ایران ایکس پاکستان حکومت پاکستان گروک پاکستان کو کی جانب کے لیے

پڑھیں:

خاموشی کا وقت ختم، بابر اعظم نے پیغام جاری کردیا

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے جنوبی افریقہ کے خلاف شاندار کارکردگی کے بعد سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پیغام شیئر کیا ہے۔

بابر اعظم نے ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں لکھا کہ شکر گزار ہوں کہ میں دوبارہ وہی کر رہا ہوں جو مجھے پسند ہے، اُن سب کا شکریہ جنہوں نے خاموشی کے وقت میں مجھ پر یقین رکھا۔

Grateful to be back doing what I love ????????
Thankful for those who believed when it was quiet ???????? pic.twitter.com/OV8faTLMyS

— Babar Azam (@babarazam258) November 2, 2025

گزشتہ روز کھیلے گئے فیصلہ کن میچ میں بابر اعظم نے 47 گیندوں پر 68 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی اور ٹیم کی کامیابی میں مرکزی کردار ادا کیا، شاندار کارکردگی پر انہیں پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

یہ مئی 2024 کے بعد پہلا موقع تھا جب بابر اعظم نے بین الاقوامی میچ میں نصف سنچری اسکور کی، ان کی فارم میں واپسی پر مداحوں نے خوشی اور فخر کا اظہار کیا، جبکہ سوشل میڈیا پر ان کے حق میں تعریفی تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • نیپالی گلوکارہ کا پاکستانی سنگر ریشما کو زبردست خراج تحسین
  • ورلڈ کپ میں تاریخی کامیابی نے انڈینز کو ’1983 کی یاد دلا دی، مودی سمیت کرکٹ لیجنڈز کا خراجِ تحسین
  • وزیرِاعظم کا وکلاء کو خراجِ تحسین، انڈیپینڈنٹ گروپ کی کامیابی پر مبارکباد
  • وزیراعظم ا آزادیِ صحافت کے عالمی دن پر حق و سچ کے علمبردار صحافیوں کو خراجِ تحسین
  • خاموشی کا وقت ختم، بابر اعظم نے پیغام جاری کردیا
  • آئمہ کرام کی رجسٹریشن کیلئے کوئی قواعد و ضوابط جاری نہیں کیے، محکمہ داخلہ
  • پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹ بے نقاب، وزارتِ اطلاعات نے “انڈیا ٹوڈے” کا گمراہ کن پروپیگنڈا بےنقاب کر دیا
  • جماعت اسلامی کااجتماعِ عام “حق دو عوام کو” کا اگلا قدم ثابت ہوگا، ناظمہ ضلع وسطی
  • چائنا میڈیا گروپ اور کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کے اشتراک سے فکری و ثقافتی ہم آہنگی پر مبنی تقریب “انڈر اسٹینڈنگ شی زانگ ” کا انعقاد
  • پنجاب حکومت کی وضاحت: مساجد کے ائمہ کی رجسٹریشن سے متعلق خبریں بے بنیاد قرار