Jang News:
2025-07-30@21:40:24 GMT
گلگت: کار حادثے میں جاں بحق ہونے والے 3 افراد کی لاشیں نالے سے نکال لی گئیں
اشاعت کی تاریخ: 15th, June 2025 GMT
— فائل فوٹو
گلگت کے علاقے چھلت میں پیش آنے والے کار حادثے میں جاں بحق ہونے والے 3 افراد کی لاشیں نالے سے نکال لی گئیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق کار گزشتہ رات نالے میں گر گئی تھی جس میں 7 افراد سوار تھے، اب بھی 3 افراد کی تلاش جاری ہے۔
حادثے کے ایک زخمی کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی، بلدیہ ٹاؤن 5 نمبر میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق
کراچی:شہر قائد میں مدینہ کالونی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن نمبر 5 آئشہ مسجد کے قریب گھر میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کی گئی، پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 45 سالہ غلام رسول ولد عبدالغفور کے نام سے کی گئی۔
جاں بحق ہونے والے شخص کے ورثا موت کی تصدیق کے بعد لاش پولیس کارروائی کرائے بغیر اپنے ہمراہ لے گئے ۔