جہلم: 15 سالہ لڑکے سے مبینہ بدفعلی، ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 15th, June 2025 GMT
—فائل فوٹو
جہلم میں 15 سالہ کے لڑکے سے مبینہ بدفعلی کا واقعہ پیش آیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے لڑکے سے زیادتی، ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنیوالے 3 ملزموں کو عمر قیدجہلم پولیس کے مطابق جہلم کے نواحی علاقے جلالپور شریف میں 15 سال کے لڑکے کو مبینہ بد فعلی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے، مزید تحقیقات جاری ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
اسکرین گریب/ ایکسکراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔
سولجر بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی ہے، ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمہ کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ اور فرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔