حافظ آباد: 14 سالہ ذہنی و جسمانی معذور لڑکی سے مبینہ جنسی زیادتی، 6 ماہ کی حاملہ ہونے کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 15th, June 2025 GMT
پنجاب کے ضلع حافظ آباد میں 14 سالہ ذہنی و جسمانی معذور لڑکی کو مبینہ جنسی زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا، متاثرہ بچی کو طبیعت کی خرابی کے باعث اسپتال لایا گیا جہاں میڈیکل چیک اپ کے دوران اس کے 6 ماہ کی حاملہ ہونے کا انکشاف ہوا۔
رپورٹ کے مطابق متاثرہ لڑکی پیدائشی معذور ہے جو بولنے، سننے اور چلنے پھرنے سے قاصر ہے جب کہ ذہنی طور پر بھی مکمل طور پر معذور ہے۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق والدین نے کہا وہ غریب اور ان پڑھ گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں، بیٹی کی جسمانی حالت کے باعث انہیں اس واقعے کا علم نہ ہو سکا۔
واقعہ کی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ ملزم محمد جاوید نے 6 ماہ قبل محلہ حسین آباد میں مبینہ طور پر بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا، واقعہ کے بعد وہ روپوش ہو گیا۔
متاثرہ خاندان کی جانب سے 14 جون 2025 کو تھانہ سٹی حافظ آباد میں کارروائی کے لیے درخواست دی گئی، جس پر 15 جون کو مقدمہ نمبر 1152/25 باضابطہ طور پر تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 376 (iii) کے تحت درج کیا گیا۔
ایف آئی آر میں رانا سلطان محمود مدعی نامزد کیے گئے ہیں، ڈی پی او حافظ آباد نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی سٹی سرکل کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا اور نامزد ملزم کی فوری گرفتاری کی ہدایت جاری کردی۔
پولیس حکام کے مطابق، ملزم کو آئندہ 48 گھنٹوں میں گرفتار کر لیا جائے گا، جبکہ متاثرہ خاندان کو مکمل تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے،
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
این سی سی آئی اے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد عثمان کا مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
ویب ڈیسک: ضلع کچہری لاہور میں اسلام آباد سے مبینہ اغوا کے بعد گرفتار این سی سی آئی اے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد عثمان پر رشوت و اختیارات کے ناجائز استعمال پر کیس کی سماعت، مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر کے ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے کیس کی سماعت کی ، ملزم عثمان کو تین دن کے جسمانی ریمانڈ کے بعد آج عدالت پیش کیا گیا تھا، ایف آئی اے نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔
بھارتی نژاد دنیا کی معروف کمپنی کو اربوں کا چونا لگا کر فرار
ایف آئی اے حکام کا کہنا تھا کہ ملزم عثمان نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا ہے، ملزم نے مختلف کال سینٹرز سے ماہانہ رشوت لی۔
عدالت نے دلائل سننے کے بعد این سی سی آئی اے افسر عثمان کا مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر کے ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔