طلحہ انجم نے مداح کو بالوں سے پکڑ کر اسٹیج پر گھسیٹ لیا، ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستانی ریپر طلحہ انجم ایک حالیہ کنسرٹ کے دوران پیش آنے والے واقعے کی وجہ سے خبروں کی زینت بن گئے ہیں، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طلحہ انجم اسٹیج پر موجود ہیں جب اچانک وہ ہجوم کی طرف اشارہ کرتے ہیں اور کسی مداح کو اسٹیج پر لانے کا کہتے ہیں اس شخص کو گھسیٹ کر اسٹیج کی طرف لایا جاتا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ہجوم میں سے کسی نے ان کی طرف بوتل پھینکی جو مبینہ طور پر وہی شخص تھا۔
طلحہ اور ان کے ساتھ موجود ایک اور شخص بوتل پھینکنے والے اس مداح کو بالوں سے پکڑ کر اسٹیج پر گھسیٹ لیتے ہیں جس کے بعد سیکیورٹی اہلکار اسے بیک اسٹیج لے جاتے ہیں۔
ریپر کے ردِعمل نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ کچھ لوگ طلحہ انجم کے اس روپے کو غیر مناسب اور پرتشدد قرار دے رہے ہیں، جبکہ دیگر ان کے غصے کو ایک فطری انسانی ردعمل کہہ کر ان کا دفاع کر رہے ہیں۔
واقعے سے متعلق طلحہ انجم یا ان کی ٹیم کی جانب سے تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا تاہم یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر آگ کی طرح پھیل رہی ہے۔ ویڈیو کو لاکھوں بار دیکھا جا چکا ہے اور یہ واقعہ سیکیورٹی کے انتظامات پر بھی سوالات اٹھا رہا ہے۔
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: اسٹیج پر
پڑھیں:
شاہد آفریدی کی اہلیہ کے ساتھ گن شوٹنگ، ’یہی فائرنگ گھر پر ہوتی ہے‘
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ان کی اہلیہ ہاتھ میں بندوق پکڑے گن شوٹنگ کی پریکٹس کرتے نظر آ رہی ہیں۔
شوٹنگ پریکٹس کے بعد شاہد آفریدی نے کہا کہ ’یہی فائرنگ گھر پر ہوتی ہے‘۔ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا شادی ایک سفر ہے، اور زندگی بھر کا ایڈونچر ہے۔
شاہد آفریدی کی اہلیہ نے فائرنگ رینج میں مہارت دکھائی،
فائرنگ کے بعد لالا کا کہنا تھا کہ یہ ہی فائرنگ گھر پر بھی ہوتی ہے@SAfridiOfficial pic.twitter.com/YXFJoSCT18
— Ali Tanoli (@alitanoli889) June 15, 2025
ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کی دیر تھی کہ صارفین اس پر مختلف تبصرے کرتے ںظر آئے۔ ایک صارف نے کہا کہ اس معاشرے میں ہر لڑکی کی اپنے دفاع کے لیے ایسی ہی ٹریننگ ہونی چاہیے۔
ایک سوشل میڈیا صارف نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ یا اللہ مجھے بھی اتنا نواز دیں کہ میں اپنی اہلیہ کے ساتھ ایسے ایڈونچر کر سکوں۔ نذر خان کا کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے کہ ہم آپ کے کچھ سیاسی خیالات سے متفق نہ ہوں لیکن ہاں آپ نے زندگی میں کمال کیا ہے۔ آپ ایک عظیم والد اور شوہر ہیں ایک لیجنڈ کرکٹر بھی ہیں۔
جہاں کئی صارفین نے ان کی تعریف کی وہیں چند صارفین کا کہنا تھا کہ ایسی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرنے کی کیا ضرورت تھی اپنی پرائیوٹ زندگی کو سوشل میڈیا سے دور رکھیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
شاہد آفریدی شاہد آفریدی اہلیہ شوٹنگ گن