لیما (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2025ء) جنوبی امریکی ملک پیرو میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی شدت ریکٹر سکیل پر 6.1 ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے ،تاہم سونامی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔

(جاری ہے)

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی نے پیرو کے قومی زلزلہ پیما مرکز کے حوالے سے بتایا کہ زلزلے کے جھٹکے گزشتہ دوپہر سے کچھ دیر پہلے محسوس کئے گئے اور اس کا مرکز دارالحکومت لیما کے قریب واقع ایک بندرگاہی شہر کالاؤ سے تقریباً 30 کلومیٹر (20 میل) کے فاصلے پر تھا۔

نیشنل پولیس نے بتایا کہ زلزلے کے باعث دارالحکومت لیما میں گاڑی پر دیوار گرنے سے ایک شخص ہلاک ہو گیا ۔ ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے لیما میں 5 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع دی۔ صدر ڈینا بولورٹے نے شہریوں سے پرسکون رہنے کی اپیل کی ۔ زلزلے کے باعث متعدد علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ ہوئی جبکہ لیما میں کھیلے جانے والے بال میچ کو بھی معطل کر دیا گیا۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے زلزلے کے

پڑھیں:

وفاقی تعلیمی بورڈ اسلام آباد نے اردو انٹرنیشنل امتحان کا شیڈول جاری کر دیا

وفاقی تعلیمی بورڈ اسلام آباد نے اردو انٹرنیشنل امتحان کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امتحان 19 نومبر 2025 کو ہانگ کانگ میں منعقد ہو گا۔ امتحانی مرکز اسلامک انسٹیٹیوٹ میموریل کالج، ہانگ کانگ میں قائم کیا گیا ہے۔

پہلا پرچہ "ریڈنگ اینڈ رائٹنگ" صبح 9 بجے سے 10:45 تک ہو گا۔ دوسرا پرچہ "مضمون نویسی " 11:45 سے 1:15 بجے تک لیا جائے گا۔

طلبا کو امتحان مرکز پر صبح 8:30 بجے رپورٹ کرنا ہو گا۔ موبائل فون اور اسمارٹ واچ لے جانا سختی سے منع ہے

مزید برآں امتحانات کی نگرانی فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کرے گا۔

متعلقہ مضامین

  • افغانستان کے ہندوکش خطے میں شدید زلزلہ، 20 افراد جاں بحق، سیکڑوں زخمی
  • وفاقی تعلیمی بورڈ اسلام آباد نے اردو انٹرنیشنل امتحان کا شیڈول جاری کر دیا
  • افغانستان کے ہندوکش خطے میں 6.3 شدت کا زلزلہ، 7 افراد ہلاک، 150 زخمی
  • افغانستان میں 6.3 شدت کا زلزلہ، 10 افراد جاں بحق، 260 زخمی
  • ہندوکش میں 6.3 شدت کا زلزلہ، پاکستان، افغانستان  اور ایران سمیت خطہ لرز اٹھا
  • افغانستان کے ہندوکش خطے میں 6.3 شدت کا زلزلہ، 7 افراد جاں بحق، 150 زخمی
  • سالانہ 500 سے زائد لوگوں کی ہلاکت، افغانستان میں زلزلے کیوں عام ہیں؟
  • افغانستان میں 6.3 شدت کا زلزلہ:4 افراد جاں بحق
  • افغانستان: مزارِ شریف کے قریب زلزلہ، 7 افراد جاں بحق، 150 زخمی
  • جنگ بندی کی کھلی خلاف ورزی، اسرائیلی فضائی حملے میں جنوبی لبنان میں 4 افراد ہلاک، 3 زخمی