Jasarat News:
2025-08-02@23:48:08 GMT

بجٹ اور مزدور طبقے پر اس کے اثرات

اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

احمد علی عباسی
ملک میں بجٹ پیش کردیا گیا ہے،اور یہ بجٹ خاص طور پر مزدوروں پر قہر بنکر گرا ہے،اس میں غریب مزدور مڈل کلاس گھرانے کے لیے کچھ نہیں ہے،سوائے بیروزگاری مہنگائی ٹیکسوں کی بھرمار کے ، کچھ بھی نہیں ہے،کہنے کو تو ملک کے ایوانوں میں بیٹھے ہوئے افراد پڑھے لکھے ہیں،لیکن ان کے کام کردار سے کہیں دور دور تک نظر نہیں آتا ہے کہ یہ مہذب تعلیم یافتہ انسانیت کا درد رکھنے والے ہیں،یہ سب اتنے بڑے مفاد پرست ہیں،انھیں سوائے اپنے خاندانوں کے کوئی اور انسان دکھائی نہیں دیتا ہے،بجٹ سے پہلے انہوں نے اپنی تنخواہوں اور مراعات میں بے پناہ اضافہ کیا ہے،اور صرف سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کیا ہے،اور پرائیویٹ سیکٹر اور EOBI پنشن میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ہے،کوئی ان سے پوچھے کہ آپ لاکھوں روپے مہینہ تنخواہ اور مراعات پر بڑی مشکل سے گزارا کرتے ہیں،ملک کا مزدور طبقہ کیسے گزارا کرے گا،جس کی تنخواہ صرف 37 ہزار یا اس سے بھی کم ہے،اور اسے ایوانوں بیٹھنے والوں کی طرح مراعات بھی نہیں ملے گی وہ کیسے گزارا کرے گا،اور ملک کے تمام ٹیکسوں کی بھرمار ان پر کی ہے،ملک کی عدلیہ ہو،یا ایوان بالا ہوں ،مزدور غریب عوام کے لیے کہیں جائے پناہ نہیں ہے،ناہی انصاف کی امید ہے،ان اسمبلیوں میں بیٹھے تمام اراکین کسی ایک گھر کا بجٹ بناکر دے دیں،ان پیسوں میں،اور جو ریٹائر مزدور طبقہ ہے،اس کی پنشن ساڑھے 10ہزار ہے،وہ کیسے گزارا کرے اور انتہائی گھٹیا قانون نافذ کرنے والے ہیں ،کہ بیواء کو صرف 10سال پنشن ملے گی،کیا وہ 10سال میں مرجائے گی یا بھیک مانگے گی، ان اسمبلیوں میں بیٹھے ہوئے انسان نما شیطانوں سے کوئی پوچھے، تمہارا تمہارے بچوں کے پیٹ بھرنے کے لیے غریب عوام اپنے بچوں کو فروخت کرے،عدلیہ ہو یا سرکاری اسپتال یا کوئی اور ادارہ ہو،غریب مزدور طبقہ کی کہیں سنائی نہیں ہے،یہ اسمبلیوں میں بیٹھے 5سالہ ٹھیکیدار سوائے ملک کو لوٹنے کے اور کیا کام کرتے ہیں، پیپلز پارٹی والے کہتے ہیں کہ پی پی مزدوروں غریبوں کی کسانوں کی پارٹی ہے، ملک کی صدارت سندھ میں حکومت اور ملک کے اعلیٰ عہدوں پر فائز پی پی کے منتخب نمائندے موجود ہونے کے باوجود اس طرح کا بجٹ پیش ہوا ہے، کیا یہ سب ان کی رضامندی کے بغیر ایوان میں بجٹ پیش ہوا ہے، اس کا جواب پی پی قیادت کبھی نہیں دے گی، پی پی والوں کا حال ہے کہ بھیڑیوں کے ساتھ مل کر بھیڑوں کو کھاتے ہیں اور پھر بھیڑوں کے ساتھ مل کر روتے ہیں ہم ملک کی تمام ٹریڈ یونینز فیڈریشن سول سوسائٹی انسانی حقوق کمیشن پاکستان کی تنظیموں صحافی برادری سے گزارش کرتے ہیں،کہ اس بجٹ کو نافذ عمل ہونے سے روکا جائے،یہ بجٹ انتہائی ظالمانہ دور کی عکاسی ہے،ہم سب مزدور طبقہ کو کہتے ہیں کہ اب خد۔ارا ہوش کے ناخن لو ،خواب غفلت سے جاگ جاؤ ،ورنہ تمہارا حشر انتہائی بھیانک ہوگا،ملک میں حکومت سرمایہ دار طبقہ کو مکمل سپورٹ فراہم کرتی ہے،ان کے لیے قانون میں ترامیم بھی کرتی ہے،لیکن مزدور طبقہ کو ہمیشہ نظر انداز کرتی ہے،مزدوروں کے لیے ملک کے قانون اور اداروں میں کہیں ریلیف نہیں ہے،ملک میں لیبر ڈیپارٹمنٹ بھی مزدوروں کے بجائے سرمایہ داروں کے کہنے پر کارروائی کرتے ہیں،ہمارا اب بھی یہ مطالبہ ہے کہ مزدوروں کی اجرت میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کیا جائے،اور EOBI پنشنکو مینیمم ویز پر منتقل کیا جائے، اور بیواء کو 10سال تک کی مدت تک پنشن دینے کے قانون کو مکمل ختم کیا جائے ،اور پرانے قانون کو نافذ عمل رکھا جائے ،تاکہ ملک کے غریب مزدور کسان مڈل کلاس گھرانے کو کچھ ریلیف مل سکے ۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: میں بیٹھے کرتے ہیں نہیں ہے ملک کے کے لیے ہے اور

پڑھیں:

وزیراعلیٰ بلوچستان کا کیچی بیگ اور مستونگ میں دہرے قتل کے واقعات کا نوٹس، ملزمان کی گرفتاری کا حکم

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کوئٹہ کے علاقے کیچی بیگ میں 2 بچیوں کے قتل اور مستونگ میں میاں بیوی کے اندوہناک قتل کے واقعات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس بلوچستان کو ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے اپنے بیان میں کہا کہ ایسے سنگدل مجرم خواہ کتنے ہی بااثر کیوں نہ ہوں، انہیں قانون کے شکنجے میں لایا جائے گا اور ہرگز کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔ انہوں نے پولیس کو ہدایت کی کہ دونوں مقدمات کو سیریس کرائمز انویسٹیگیشن ونگ کے سپرد کیا جائے تاکہ تفتیش سائنسی بنیادوں پر اور مکمل شفافیت کے ساتھ انجام دی جا سکے۔

یہ بھی پڑھیے: کنویں میں ڈوبتے بچے کو بچاتے ہوئے ماں باپ سمیت 4 افراد جان کی بازی ہار گئے

انہوں نے کہا کہ فرانزک شواہد، جدید ٹیکنالوجی اور تحقیقاتی مہارتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے جلد از جلد ملزمان کو عدالت کے کٹہرے میں لایا جائے۔ وزیراعلیٰ نے ان واقعات کو پورے معاشرے کے ضمیر کو جھنجھوڑنے والا قرار دیا اور کہا کہ متاثرہ خاندانوں کو انصاف کی فراہمی حکومت کی آئینی، اخلاقی اور قانونی ذمہ داری ہے۔

وزیراعلیٰ نے عوام سے اپیل کی کہ امن و امان کے قیام کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بھرپور تعاون کریں اور کسی بھی مشتبہ سرگرمی کی فوری اطلاع دیں، تاکہ مجرموں کو جلد از جلد انجام تک پہنچایا جا سکے۔

انہوں نے واضح کیا کہ بلوچستان میں انسانی جانوں سے کھیلنے والوں کے لیے کوئی گنجائش نہیں اور صوبائی حکومت ایسے جرائم کو کسی صورت برداشت نہیں کرے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بلوچستان قتل کے واقعات کیچی بیگ

متعلقہ مضامین

  • بے شک حکومت تمام اپوزیشن کو سزائیں دے کر ضمنی الیکشن بھی جیت جائے، تو پھر بھی یہ ملک نہیں چلے گا
  • سپیس ایکس کا Crew-11 کامیابی سے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے لیے روانہ، مشن کے مقاصد کیا ہیں؟
  • بچے دانی فورا نکلوا دیں!
  • سکیورٹی خدشات : بلوچستان میں 15دن کیلئے دفعہ 144نافذ
  • امریکا کیساتھ تجارتی معاہدے کے اثرات، 100 انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ 41 سے اوپر بند ہوا
  • حکومتی دعووں کے باوجود مہنگائی کا طوفان تھم نہ سکا
  • ٹرمپ کی نئی تجارتی پالیسی یورپ کی صنعتوں کے لیے کڑا امتحان، اثرات یورپ بھر کی صنعتوں نے محسوس کرنا شروع کر دیئے
  • اخلاق کریمانہ، تربیت اطفال کی بنیاد
  • وزیراعلیٰ بلوچستان کا کیچی بیگ اور مستونگ میں دہرے قتل کے واقعات کا نوٹس، ملزمان کی گرفتاری کا حکم
  • ڈی این اے نے 40 سالہ شادی کا پول کھول دیا: بچے کسی اور کے نکلے