وزیرِ داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے کہا ہے کہ پولیس اور بیوروکریسی کی اپنی اسٹیبلشمنٹ ہے، آئی جی اپنے محکمے کے خود ذمے دار ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران ضیاءالحسن لنجار نے کہا کہ آئی جی سے متعلق میرے سوال کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ارمغان کیس میں پولیس کی تحقیقات سامنے آئی ہیں، منشیات کے گروہ چل رہے ہیں۔

ضیاء لنجار نے کہا کہ کچہ کے علاقے میں پولیس بہتر کام کر رہی ہیں، آئی جی امن وامان کی صورتحال دیکھ رہے ہوتے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ٹھٹحہ میں کل ماڈل پولیس اسٹیشن کا افتتاح کیا، سندھ پولیس کو بکتر بند گاڑیاں مل چکی ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

مجھے کرینہ کپور سے ملایا جاتا ہے: سارہ عمیر

کراچی(شوبز ڈیسک)پاکستانی ٹیلی ویژن کی خوبصورت اور باصلاحیت اداکارہ سارہ عمیر نے حال ہی میں اپنی کرینہ کپور سے مشابہت سے متعلق گفتگو کی۔

سارہ عمیر نے کم عمری میں شوبز کی دنیا میں قدم رکھا، ان کا پہلا ڈرامہ 2008ء میں پی ٹی وی پر نشر ہوا تھا، اس کے بعد انہوں نے متعدد ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے، سارہ عمیر نجی ٹی وی کے مشہور ریئلٹی شو دیسی کڑیاں کی فاتح بھی رہ چکی ہیں، حال ہی میں سارہ عمیر نجی ٹی وی کے ایک ریئلٹی شو کے پانچویں ہفتے میں ایلیمنیٹ ہوگئیں ہیں۔

انہوں نے ایک شو میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ لوگ مجھے کرینہ کپور جیسا سمجھتے ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by DIVA Magazine Pakistan (@divamagazinepakistan)

سارہ عمیر نے کہا کہ مجھے کرینہ کپور سے مشابہت کی باتیں اس وقت سے سننے کو مل رہی ہیں جب میں اس فیلڈ میں بھی نہیں تھی، کہتے ہیں دنیا میں 6 لوگ ایسے ہوتے ہیں جن کے چہرے ملتے جلتے ہیں، میں سمجھتی ہوں کہ میں وہ دوسری انسان ہوں جو کرینہ کی ہم شکل ہے۔

تاہم سوشل میڈیا صارفین کی رائے اس بارے میں مختلف رہی، زیادہ تر صارفین نے کہا کہ سارہ عمیر کرینہ کپور سے نہیں ملتیں لیکن وہ اپنی جگہ نہایت حسین ہیں، ایک صارف نے لکھا کہ آپ بالکل کرینہ کپور جیسی نہیں لگتیں لیکن بہت خوبصورت ہیں، ایک اور نے کہا کہ آپ کے چہرے کی بناوٹ کرینہ سے ملتی ہے، مگر آپ زیادہ خوبصورت لگتی ہیں۔

Post Views: 6

متعلقہ مضامین

  • جمہوریت کو درپیش چیلنجز
  • مئی 2025: وہ زخم جو اب بھی بھارت کو پریشان کرتے ہیں
  • جسٹن ٹروڈو اور کیٹی پیری نے رومانوی تعلقات کو خفیہ رکھا ہے؟
  • علی امین گنڈاپور کی وزارت اعلیٰ سے چھٹی؟ اسٹیبلشمنٹ کو منانے کی کوشش، ’وی ٹاک‘ میں اہم انکشافات
  • 16 ستمبر اور جنرل ضیاءالحق
  • مجھے کرینہ کپور سے ملایا جاتا ہے: سارہ عمیر
  • غیر دانشمندانہ سیاست کب تک؟
  • ۔ 1300 میں سے 891 کیمروں کی تنصیب مکمل ہوچکی ہے ‘آئی جی کوبریفنگ
  • ہمارے کچھ لوگ اسٹیبلشمنٹ کے ایجنڈے پر بے وقوف بن جاتے ہیں، وزیراعلی علی امین گنڈاپور
  • ہمارے کچھ لوگ اسٹیبلشمنٹ کے ایجنڈے پر بے وقوف بن جاتے ہیں، وزیراعلیٰ کے پی