سندھ: ملیریا کیسز میں اضافہ، رواں سال ملیریا کے 55 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ
اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT
—فائل فوٹو
صوبہ سندھ میں ملیریا کے کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، سال کے آغاز سے 15 جون تک 55 ہزار 878 افراد ملیریا کا شکار ہوئے۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق جنوری سے 15جون تک سندھ بھر میں ملیریا کے 55 ہزار 878 کیسز سامنے آئے ہیں۔
شہرِ قائد میں ملیریا کے 462 مریض سامنے آئے۔ سب سے زیادہ کیسز ضلع ملیر میں دیکھنے میں آئے جہاں 180 افراد ملیریا میں مبتلا ہوئے جبکہ ضلع کیماڑی میں ملیریا کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔
سندھ کے محکمہ صحت کے مطابق جنوری سے یکم جون تک سندھ میں ملیریا کے 48 ہزار 958 کیس سامنے آئے، جنوری سے یکم جون تک کراچی سے ملیریا کے 395 کیس رپورٹ ہوئے جبکہ سب سے زیادہ 151کیسز ضلع ملیر سے رپورٹ ہوئے۔
دوسری جانب سندھ کے دیگر اضلاع میں ملیریا کے سب سے زیادہ مریض حیدرآباد ڈویژن میں سامنے آئے جہاں ان کی تعداد 20 ہزار 688 رہی۔
سکھر میں ملیریا کے 4 ہزار 827، لاڑکانہ میں 19 ہزار 238، میرپور خاص میں 3 ہزار 957، شہید بےنظیر آباد میں 6 ہزار 706 کیس رپورٹ ہوئے۔
سندھ بھر میں دماغی ملیریا کے بھی 3 کیس رپورٹ ہوئے، جو تینوں صحتیاب ہوچکے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: میں ملیریا کے
پڑھیں:
اہل کاروں کے کرپشن کیسز سامنے آنے کے بعد ڈی جی این سی سی آئی اے کا بڑا فیصلہ
اسلام آباد:این سی سی آئی اے کے اہل کاروں کے خلاف کرپشن کیسز سامنے آنے کے بعد ادارے میں بڑا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق نئے ڈائریکٹر جنرل این سی سی آئی اے نے اب تک درج ہونے والی تمام ایف آئی آرز اور انکوائریز کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔
ڈی جی نے ہدایت جاری کی ہے کہ این سی سی آئی اے کی جانب سے اب تک جتنی جائیدادیں، گاڑیاں اور دیگر پراپرٹیز سیل کی گئی ہیں، ان کی تفصیلی رپورٹ فراہم کی جائے۔
اس سلسلے میں تمام زونز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ درج شدہ کیسز اور ایف آئی آرز کی مکمل تفصیلات 3 نومبر تک جمع کرائیں تاکہ ادارے کی کارروائیوں کا جامع جائزہ لیا جا سکے۔