لاہور؛ دو ماہ کا بچہ اغواء کرنے والی خاتون گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT
لاہور:
سندر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 2 ماہ کا بچہ اغواء کرنے والی خاتون کو گرفتار کرکے بچہ بازیاب کروا لیا۔
پولیس کے مطابق شہری کاشف کو زنیرہ نامی خاتون نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا کارڈ بنوا کر دینے کا جھانسہ دیا۔
شہری اپنی بیوی اور دو ماہ کے بیٹے آصف کے ہمراہ لوہاراں والا کھوہ پہنچا، جہاں ملزمہ اپنی پڑوسن کو بچہ دکھانے کے بہانے اسے لے کر فرار ہوگئی۔
پولیس نے مقدمہ درج کر کے انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ کو گرفتار کر لیا۔ ملزمہ سے اغواء شدہ معصوم بچہ بازیاب کرکے لواحقین کے سپرد کر دیا گیا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ملتان: جعل سازی کرنے والے 2 ملزمان گرفتار
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے ملتان کے بوسن روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے جعل سازی کرنے والے 2 ملزمان گرفتار کرلیے۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کریڈٹ کارڈ، کرپٹو کرنسی اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے فراڈ کرتے تھے۔
ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ ملزمان نے تقریباً 10 کروڑ سے زائد کا فراڈ کیا۔