اسرائیل نے ایران میں ہسپتال پر حملہ کردیا
اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT
مغربی ایران کے شہر کرمانشاہ میں واقع فاریابی ہسپتال پر اسرائیل کی طرف سے حملہ کیا گیا ہے۔ بی بی سی کے مطابق ایرانی سرکاری میڈیا نے ان حملوں کی اطلاع دی ہے جو مغربی ایران میں اسرائیلی کارروائی کے طور پر بیان کیے جا رہے ہیں۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بغائی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” پر ایک بیان میں کہا ہے کہ فاریابی ہسپتال کو نشانہ بنانا بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی اور جنگی جرم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ حملہ انسانی حقوق کے عالمی اصولوں کے خلاف ہے، جن کے تحت جنگی حالات میں ہسپتالوں کو نشانہ بنانا ممنوع ہے ، اور ان اصولوں کی خلاف ورزی جنگی جرم کے زمرے میں آتی ہے۔
بی بی سی نے ہسپتال کو پہنچنے والے نقصان کی ویڈیوز کی تصدیق کی ہے، تاہم یہ واضح نہیں ہو سکا کہ آیا ہسپتال براہِ راست حملے کا ہدف تھا یا نہیں۔ ایران کی خبر رساں ایجنسی (ایرنا) نے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں دی، تاہم کہا گیا ہے کہ امدادی ٹیمیں ہسپتال پہنچا دی گئی ہیں۔
اطلاعات کے مطابق ہسپتال کا انتہائی نگہداشت (آئی سی یو) وارڈ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ فاریابی ہسپتال کرمانشاہ صوبے کا مرکزی نیورولوجی مرکز ہے، جہاں دماغی و اعصابی امراض کے ساتھ ساتھ نفسیاتی شعبے بھی قائم ہیں۔
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
برازیل نے اسرائیل کیخلاف پابندیاں عائد کر دیں
اپنے ایک بیان میں برازیل کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم، غزہ میں نسل کشی پر بین الاقوامی عدالت انصاف میں اسرائیل کیخلاف جنوبی افریقہ کے مقدمے کی باضابطہ حمایت کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ برازیل کے وزیر خارجہ Mauro Luiz Leque Vieira نے کہا کہ ہم نے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کے رد عمل میں صیہونی رژیم کے خلاف پابندیوں کا اعلان کیا ہے۔ برازیل کے اقدامات میں اسرائیل کو فوجی ساز و سامان کی برآمدات کی معطلی شامل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ برازیل، غزہ میں نسل کشی پر بین الاقوامی عدالت انصاف میں اسرائیل کے خلاف جنوبی افریقہ کے مقدمے کی باضابطہ حمایت کرتا ہے۔ برازیلی سفارت کار نے یہ بھی کہا کہ مغربی کنارے میں غیر قانونی اسرائیلی بستیوں سے درآمد کی جانے والی مصنوعات کی سخت نگرانی اور تفتیش کے طریقہ کار کا نفاذ ایجنڈے میں شامل ہے۔ قابل غور بات یہ ہے کہ آپریشن طوفان الاقصیٰ کے بعد یورپ اور دنیا بھر کے ممالک میں اسرائیل کے خلاف نفرت میں اضافہ ہوا۔ صیہونی رژیم کے جرائم کھل کر دنیا کے سامنے آئے ہیں۔ جس پر استعماری طاقتوں کے علاوہ زندہ انسانی ضمیر سیخ پا ہے۔