وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا خیبرپختونخوا میں بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2025ء) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا میں بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ پیر کو جاری اپنے بیان میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے فتنہ الہندوستان کے 5 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے بروقت آپریشنز کرکے 5 بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا۔ محسن نقوی نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں اور آلہ کاروں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں کو تحسین کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ بہادر سکیورٹی فورسز پر ہر پاکستانی کو ناز ہے، بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں اور سہولت کاروں کا انجام عبرتناک موت ہے۔ محسن نقوی نے کہا کہ قوم کی حمایت سے بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کا مکمل صفایا کریں گے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں سکیورٹی فورسز محسن نقوی نے نے کہا کہ
پڑھیں:
بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان میچ سے قبل نوجوان کرکٹر بین آسٹن کو خراجِ تحسین
میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کا آغاز ایک خاموش لمحے سے ہوا، جب دونوں ٹیموں اور تماشائیوں نے 17 سالہ بین آسٹن کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔
میچ کے آغاز سے قبل اسٹیڈیم کی بڑی اسکرین پر بین آسٹن کی تصویر دکھائی گئی، اور پورا میدان احترام میں خاموش کھڑا رہا۔ یہ منظر نہ صرف دل چھو لینے والا تھا بلکہ کھیل کے جذبے اور انسانیت کی ایک خوبصورت مثال بھی پیش کر گیا۔
یاد رہے کہ بین آسٹن حال ہی میں میلبرن میں نیٹس پر پریکٹس کے دوران سر پر گیند لگنے سے شدید زخمی ہو گئے تھے۔ انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، مگر وہ زخموں کی تاب نہ لا سکے۔
گزشتہ روز آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان دوسرے سیمی فائنل سے قبل بھی اس باصلاحیت نوجوان کھلاڑی کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا تھا۔
بین آسٹن کی اچانک موت نے کرکٹ برادری کو غمزدہ کر دیا ہے، اور دنیا بھر کے کھلاڑیوں نے ان کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔