خیبرپختونخواہ میں سکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 5 خوارج ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT
راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 جون 2025ء ) صوبہ خیبرپختونخواہ میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے کی جانے والی دو مختلف کارروائیوں میں بھارتی حمایت یافتہ 5 خوارج مارے گئے۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق 15 اور 16 جون 2025ء کو صوبہ خیبر پختونخواہ میں دو الگ الگ کارروائیوں میں انڈین پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 5 خوارج کو ہلاک کردیا گیا۔
پاک فوج کے ترجمان ادارے نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز کی جانب سے ضلع پشاور میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا جس میں ہندوستانی سرپرستی میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع تھی، آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے مہارت کے ساتھ ہندوستانی سپانسر شدہ خوارج کے مقام کو گھیر لیا اور مؤثر طریقے سے کارروائی کیا، شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 4 ہندوستانی سپانسر شدہ خوارج بشمول خارجی حارث اور خارجی بصیر کو جہنم واصل کر دیا گیا۔(جاری ہے)
آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ انٹیلی جنس پر مبنی ایک اور آپریشن ضلع شمالی وزیرستان میں کیا گیا اور اس کے نتیجے میں فائرنگ کے تبادلے میں ایک اور خارجی کو ہلاک کردیا گیا، بھارتی سرپرستی میں ہلاک ہونے والے خوارج سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا جو ان علاقوں میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں سرگرم رہے، علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی دوسرے ہندوستانی سپانسر شدہ خارجی کو ختم کرنے کے لیے کارروائیاں کی جا رہی ہیں کیوں کہ پاکستان کی سیکورٹی فورسز ملک سے ہندوستانی سپانسر شدہ دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ہندوستانی سپانسر شدہ
پڑھیں:
صدرِ مملکت کا شمالی وزیرستان میں بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد تنظیم “فتنۃ الخوارج” کے 30 شدت پسندوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی کو سراہا ہے اور افواجِ پاکستان کی بہادری، پیشہ ورانہ مہارت اور قومی خدمت کے جذبے پر خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
صدر مملکت نے کہا کہ انٹیلیجنس پر مبنی اس مؤثر کارروائی میں دہشت گردوں کے نیٹ ورک کا قلع قمع کیا گیا، جو افواجِ پاکستان کی مضبوط حکمت عملی اور عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک دہشت گرد عناصر کا مکمل خاتمہ نہیں ہو جاتا، سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں بھرپور انداز میں جاری رہیں گی۔
صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کا بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں کرنا نہ صرف خوش آئند ہے بلکہ یہ ملک کی سالمیت اور امن کے لیے ایک مؤثر قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی قوم کا عزم غیر متزلزل ہے اور ریاست ہر قیمت پر ملک کے دفاع کو یقینی بنائے گی۔
صدر مملکت نے “فتنۃ الخوارج” جیسے دہشت گرد گروہوں کے مکمل خاتمے کے قومی عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم افواجِ پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے اور دہشت گردوں کے خلاف یہ جنگ ملک کی بقاء، سلامتی اور استحکام کے لیے ہے۔
Post Views: 2