اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع پشاور اور شمالی وزیرستان میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 5 دہشت گردوں کو جہنم رسید کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ مہارت کی بدولت ہم ملک سے دہشت گردی کے عفریت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ انسانیت کے دشمن دہشت گردوں کو معصوم اور نہتے شہریوں کی جان و مال کو خطرے میں ڈالنے کی انتہائی سخت قیمت ادا کرنی پڑے گی،حکومت پاکستان اور سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔\932

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سکیورٹی فورسز

پڑھیں:

پشاور ہائیکورٹ: اعظم سواتی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم، تحریری فیصلہ جاری

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پشاور ہائیکورٹ نے  پی ٹی آئی  رہنما اعظم سواتی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا۔ 

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کےمطابق پشاور ہائیکورٹ نے اعظم سواتی کا نام ای سی ایل سےنکالنےکی درخواست کا گزشتہ سماعت تحریری حکم نامہ جاری کردیا جس میں پی ٹی آئی رہنما کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست منظور کرلی گئی ہے۔

عدالت نے اعظم سواتی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیتے ہوئے انہیں 5 کروڑ کے ضمانتی مچلکےجمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔
 پشاور ہائیکورٹ نے کہا کہ درخواست گزار رجسٹرار کے  پاس ضمانتی مچلکےجمع کرائیں اور  درخواست گزار کو جب بھی نیب بلائے وہ پیش ہوں۔ 

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر لیوی ٹیکس میں اضافہ کر دیا 

اس کے علاوہ اسلام آباد میں درج ایک مقدمے میں راہداری ضمانت کیلئے اعظم سواتی نے پشاور ہائیکورٹ میں درخوست دائر کی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ اعظم سواتی کے خلاف اسلام آباد میں ایک اور مقدمہ درج کیا گیا ہے،  وہ متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونا چاہتےہیں تاہم ان کی گرفتاری کا خدشہ ہے اس لیے انہیں راہداری ضمانت دی جائی۔ 

مزید :

متعلقہ مضامین

  • مستقبل کے معماروں کو سلام: ہیروزِ پاکستان کو قوم کا خراجِ تحسین
  • پشاور ہائیکورٹ، اعظم سواتی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم، تحریری فیصلہ جاری
  • دنیا دہشت گردوں کے خلاف ہماری کامیاب کارروائیوں کی معترف ہے، پاکستان
  • پشاور ہائیکورٹ: اعظم سواتی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم، تحریری فیصلہ جاری
  • تھانے پرکواڈ کاپٹر سے حملہ ،خیبرپختونخوا سے انتہائی افسوسناک خبر آگئی
  • حضورۖ کا خراجِ تحسین
  • پاکستان کی انسداد دہشتگردی حکمت عملی عالمی سطح پر موثر قرار دی گئی ہے، وزیر اعظم
  • ریاستِ پاکستان دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے پُرعزم ہے: وزیرِ اعظم شہباز شریف
  • فتنۂ ہندوستان اورفتنۂ خوارج کےخاتمے کیلئے جامع حکمت عملی پر عمل پیرا ہے،وزیراعظم
  • سیکیورٹی فورسز ہمارے مہمان ہیں ان کو نقصان پہنچانے کی کوشش برداشت نہیں کریں گے، وزیراعلیٰ کے پی