15 اور 16 جون 2025 کی درمیانی شب خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے 2 مختلف انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز میں بھارت کی سرپرستی میں سرگرم دہشتگرد تنظیم “فتنہ الخوارج” کے 5 خوارج کو ہلاک کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پہلا آپریشن ضلع پشاور میں کیا گیا جہاں بھارتی سرپرستی میں سرگرم خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو مہارت سے گھیرے میں لیا۔ فائرنگ کے شدید تبادلے کے بعد 4 دہشتگرد، جن میں خوارج حارث اور خوارج بصیر شامل تھے، ہلاک کر دیے گئے۔

دوسرا آپریشن شمالی وزیرستان میں کیا گیا، جہاں ایک اور دہشتگرد کو ہلاک کر دیا گیا۔

دونوں کارروائیوں کے دوران بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشتگردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا۔ یہ عناصر ان علاقوں میں متعدد دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث رہے ہیں۔

سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں کلیئرنس اور سراغ رسانی کی کارروائیاں بھی شروع کر دی ہیں تاکہ کسی بھی باقی ماندہ بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد کو ختم کیا جا سکے۔ پاک فوج ملک سے بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف کا 5 دہشتگردوں کے خاتمے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے خیبر پختونخوا کے اضلاع پشاور اور شمالی وزیرستان میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج کے 5 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت اور جرات کو سراہا ہے۔

وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ ہماری سیکیورٹی فورسز کی اعلیٰ مہارت اور عزم کی بدولت ہم ملک سے دہشتگردی کی عفریت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔

انہوں نے واضح کیا کہ انسانیت کے دشمن دہشتگردوں کو معصوم اور نہتے شہریوں کی جان و مال کو خطرے میں ڈالنے کی انتہائی سخت قیمت چکانی پڑے گی۔ وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومتِ پاکستان اور سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

صدرِ زرداری کا خیبر پختونخوا میں فتنہ الخوارج کے 5 دہشتگردوں کے خاتمے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی 2 مختلف کارروائیوں میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج کے 5 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

صدرِ مملکت نے ان کامیاب کارروائیوں کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں کی جرات، بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔ اپنے بیان میں صدر زرداری نے کہا کہ ملک سے فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمے کا عزم غیر متزلزل ہے۔

ہماری سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کے ناسور کے خلاف بھرپور اقدامات کر رہی ہیں اور پوری قوم ان کے ساتھ متحد ہے۔ صدر مملکت نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک فتنہ الخوارج کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری رہیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بھارتی سرپرستی میں سرگرم پر سیکیورٹی فورسز خوارج کے 5 دہشتگرد خیبر پختونخوا میں فتنہ الخوارج کے کے مکمل خاتمے دہشتگردی کے ملک سے

پڑھیں:

خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ

محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں  کے سبب خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے انتباہ جاری کردیا جس میں کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، مری، گلیات، شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں اور شمال مشرقی بلوچستان کے  مقامی/ بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ موسلادھار بارش، تیز آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث کمزور تعمیرات (سولر پینلز، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار