میو ہسپتال لاہور میں کارنیا ٹرانسپلانٹ ، 7مریضوں کی دوبارہ بینائی لوٹ آئی
اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT
ویب ڈیسک: کالج آف آفتھالمالوجی اینڈ الائیڈ ویژن سائنسز (COAVS)، میو ہسپتال لاہور میں کارنیا ٹرانسپلانٹ کے آپریشنز کا دوبارہ آغاز کر دیا گیا جہاں سات مریضوں کی کامیاب پیوند کاری کی گئی۔ ان مریضوں کی عمر 14 سال سے 64 سال کے درمیان تھی اور وہ یا تو مکمل طور پر نابینا تھے یا بینائی شدید متاثر تھی۔
آپریشنز کی قیادت پروفیسر ڈاکٹر محمد معین نے کی جبکہ ٹیم میں پروفیسر ڈاکٹر اسد اسلم خان، ڈاکٹر سدرہ لطیف، ڈاکٹر رانا محمد محسن اور ڈاکٹر جنید افضل شامل تھے۔
اسٹیٹ بینک کا شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان
یہ کارنیا ڈاکٹر فواد ظفر اور میر فاؤنڈیشن یو ایس اے کے تعاون سے امریکہ سے درآمد کیے گئے جن کی پیوند کاری مستحق مریضوں کو مفت فراہم کی گئی۔ علاج کی تمام لاگت پنجاب حکومت نے برداشت کی۔ یہ اقدام وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے اس وعدے کا عملی مظہر ہے جس میں انہوں نے عوام کو مفت اور معیاری صحت کی سہولیات فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا۔
اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر محمد معین نے کہا یہ مہنگا علاج دوبارہ شروع کرنا مشکل تھا لیکن آج پنجاب کے غریب مریضوں کے لیے یہ بڑی کامیابی ہے۔ ہم وزیراعلیٰ پنجاب کے وعدے کے مطابق سب کو معیاری صحت دے رہے ہیں۔ کالج آف آفتھالمالوجی اینڈ الائیڈ ویژن سائنسز کارنیا عطیہ دینے والی عالمی تنظیموں سے تعلقات بڑھا رہا ہے تاکہ زیادہ مریضوں کا علاج ہو سکے۔ ساتھ ہی سرجنوں کی تربیت اور نئے آلات حاصل کرنے پر کام ہو رہا ہے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور 5روزہ نجی دورے پر ترکی روانہ
پروفیسر اسد اسلم خان جو آئی ڈیپارٹمنٹ میں کارنیا ٹرانسپلانٹ کے بانی ہیں ، اُن کا کہنا تھا کہ کالج آف آفتھالمالوجی اینڈ الائیڈ ویژن سائنسز تیس سال سے نابینا لوگوں کے لیے اُمید کی کرن ہے۔ آج کے آپریشن صرف علاج نہیں بلکہ لوگوں کو نئی زندگی دینا ہے۔ مریم نواز شریف کی قیادت میں ہم ثابت کر رہے ہیں کہ سرکاری ہسپتال بھی مفت اور اعلیٰ علاج دے سکتے ہیں۔
کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر محمود ایاز نے کہا کہ میو ہسپتال لاہور سرکاری آنکھوں کے علاج کی پہچان ہے۔ COAVS کی یہ کامیابی KEMU کے عوامی خدمت کے ذریعے معیار کے اصول کی مثال ہے۔ میں پروفیسر معین، پروفیسر اسد اور پوری ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں۔
گزشتہ سال کی طرح رواں سال بھی بجٹ ٹیکس فری
کالج آف آفتھلمالوجی اینڈ الائیڈ ویژن سائنسز آنکھوں کے علاج، تحقیق اور تربیت میں پنجاب کا اہم ادارہ ہے جو پنجاب حکومت کے صحت کے منشور کے تحت کام کرتا ہے۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: کالج آف
پڑھیں:
پنجاب کے وسطی علاقوں میں فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی
—فائل فوٹوپنجاب کے وسطی علاقوں میں فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے۔
بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق قصور میں سب سے زیادہ 686 پارٹیکولیٹ میٹر ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ رائے ونڈ میں 601، گوجرانوالہ میں 442، فیصل آباد میں 337 اور شیخوپورہ میں 358 پارٹیکولیٹ میٹر ریکارڈ کیے گئے ہیں۔
محکمہ ماحولیات پنجاب کا کہنا ہے کہ لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 450 ہے۔ پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور تیسرے نمبر پر ہے۔
اسموگ کے اثرات لاہور، قصور، شیخوپورہ اور گوجرانوالہ تک پھیل چکے ہیں
محکمہ ماحولیات نے کہا کہ برکی روڈ، شاہدرہ، ملتان روڈ، جی ٹی روڈ، ایجرٹن روڈ پر اے کیو آئی 500 ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ ماحولیات کا کہنا ہے کہ بھارت سے آنے والی آلودہ مشرقی ہوائیں لاہور کے فضائی معیار پر اثر انداز ہو رہی ہیں۔ لاہور کا اوسط اے کیو آئی 320 تا 360 تک رہنے کا امکان ہے۔ فضا میں آلودگی کی شرح بلند مگر قابو میں ہے۔ دوپہر 1 بجے سے 5 بجے تک فضائی معیار میں بہتری کا امکان ہے۔
طبی ماہرین نے شہریوں کو ماسک کے استعمال اور بغیر ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی ہے۔