لاہور (نیوز ڈیسک) پنجاب کے وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمان صوبے کا آئندہ مالی سال 26-2025 کے لیے 5335 ارب روپے حجم کا بجٹ پنجاب اسمبلی میں پیش کر رہے ہیں۔

پنجاب اسمبلی میں بجٹ تقریر کے دوران اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا، اپوزیشن نے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ کر سپیکر اور وزیر خزانہ پر پھینک دیں، اپوزیشن نے سپیکر ڈائس کا گھیراؤ بھی کیا۔

وزیر خزانہ نے بجٹ تقریر میں کہا کہ گزشتہ مالی سال کی طرح یہ بجٹ بھی ٹیکس فری ہے، بھارت کے خلاف پاکستان کی عظیم فتح پر وزیراعظم اورافواج کو سلام پیش کرتا ہوں، فیلڈ مارشل عاصم منیر نےبھارت کے غرور کو پاش پاش کیا، پوری قوم بھارت کی جارحیت کے خلاف سرخرو ہوئی۔

انہوں نے پولیس، ریسکیو 1122 اور تمام محکموں کو یکجا کرنے پر وزیراعلیٰ مریم نواز کی قائدانہ صلاحیتوں کو سلام پیش کیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسرائیلی دہشتگردی کی شدید مذمت کرتے ہیں، برادر ملک ایران کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، مشکل کی گھڑی میں ایران اورفلسطین کے ساتھ ہیں۔

مجتبیٰ شجاع الرحمان نے ایوان کو بتایا کہ حکومت پنجاب نوازشریف کی رہنمائی پر چل رہی ہے، وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب کو ترقی کی مثال بنادیا ہے، رمضان میں عوام کے گھروں تک نگہبان پیکج پہنچایا گیا، غریب کے سرپر اپنی چھت،نوجوانوں کے ہاتھوں میں لیپ ٹاپس دیئے جارہے ہیں۔

تقریر جاری رکھتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بچوں اور بچیوں کو سکوٹیز مل رہی ہیں، نوجوانوں کیلئے کھیلوں کے میدان آباد ہوگئے ہیں، بچوں کو سکولوں میں جدید معیار تعلیم اوردودھ مل رہا ہے، پنجاب میں وائی فائے عام ہے، ترقی پاتا پنجاب ابھر رہا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سال کے 365 دنوں میں 6 ہزار 104 منصوبے مکمل کئے گئے، کامیابی کامرانی اورعوام کی خدمت وزیراعلیٰ کی قابل فخر کہانی ہے، نظام، تحریک اور سوچ بدل رہی ہے، ایک سال میں گورننس کی رفتار اورمعیار بدل دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ستھرا پنجاب پروگرام سےملکی تاریخ میں پہلی بار مثالی صفائی کو یقینی بنایا، وزیراعلیٰ مریم نواز کی عوام کیلئے خدمت کا پورا پنجاب گواہی دے رہا ہے، اربوں روپے کے منصوبوں میں سےکوئی ایک اسکینڈل سامنے نہیں آیا۔

وزیر خزانہ پنجاب نے بتایا کہ پنجاب بھر میں سڑکیں بن رہی ہیں، الیکڑک بسیں چل رہی ہیں، پہلی بار بجٹ میں ہیومن انویسٹمنٹ کو یقینی بنایا گیا، نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے یکساں مواقع فراہم کیے جائیں گے، حکومت سنبھالی تو پورا نظام مفلوج تھا، کرپشن، مہنگائی، بیروزگاری کی وجہ سے عوام کا کوئی پرسان حال نہ تھا۔

انہوں نے سپیکر پنجاب اسمبلی کو مخاطب کرتے ہوئے بتایا کہ مالی سال 2024-25 کا بجٹ تاریخ سازمنصوبوں سے بھراکامیاب بجٹ تھا، 10ارب روپے کی لاگت سے وزیراعلیٰ لیپ ٹاپس اسکیم کا اجرا کیا گیا، 3500سے زائد سرکاری سکولوں میں 4لاکھ بچوں کی غذائی نشوونما ہوئی، 55ہزار بچوں کو اسکالرشپس پروگرام کے تحت وظائف دیئے گئے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ 72ارب روپے کی لاگت سے لاہور میں نوازشریف کینسر انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے، راولپنڈی،میانوالی،ملتان میں 11کروڑ روپے کی لاگت سے 2ایئرایمبولینسز چلائی گئیں، تاریخ میں پہلی بار ساتوں موٹرویز پر ایئرایمبولینس سروس چل رہی ہے، پنجاب میں 20ہزار مریضوں کا ہارٹ سرجری کا علاج ہوا، گائنی امراض کی ادویات کی گھر گھر فراہمی کیلئے 56ارب روپے مختص کیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ 50 ہزار طلبا کو لیپ ٹاپس دیئے جاچکے ہیں، دل کے امراض کی تشحیص کیلئے جدید مشینری فراہم کی گئی، 9ارب روپے کی لاگت سے کسان کارڈ سکیم کے تحت بلاسود قرض فراہم کیے گئے، چھوٹے کسانوں کو اب تک 9500ٹریکٹرز دیئے جاچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 2ہزار950ایکڑ پر شجرکاری مکمل کرلی گئی ہے، ایگریکلچر گریجویٹ پروگرام کے تحت1ہزار سے زائد نوجوانوں کو انٹرن شپ کرائی گئی، لائیو سٹاک کارڈ کے ذریعے مویشی پال اسکیم میں کسانوں کو آسان قرض دیئے گئے، ماحولیاتی تحفظ کے ادارے کو فعال بنانے کیلئے 10ارب روپے کے فنڈز مختص کیے گئے؎

انہوں نے حکومتی کارکردگی کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب میں ماحولیاتی آلودگی میں خاطر خواہ کمی آئی ہے، 85.

5ارب روپے کی لاگت سے اپنی چھت اپنا گھر منصوبہ شروع کیا گیا، سیف سٹی منصوبہ پنجاب کے19اضلاع میں جاری ہے، لاہور کے 400مقامات پر مفت وائی فائے کی سہولت دی جارہی ہے، پنجاب کی خواتین کو جدید آئی ٹی کورسز سے بااختیار بنایا جارہا ہے، 12ہزار کلومیٹرسے زائد سڑکوں کی تعمیر کا عمل مکمل کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ 70سے زائد شاہراہوں کی تعمیرنو کا کام مکمل کیا گیا، پنجاب کیلئے ماحول دوست بسوں کی خرید کا عمل جاری ہے، مجتبیٰ شجاع الرحمان لاہورکی سڑکوں پر 27الیکٹر ک بسیں چل رہی ہیں، 19ارب روپے کی لاگت سے آسان کاروباراسکیم کارڈشروع کیا گیا۔

انہوں نے حکومتی کارکردگی کے باب میں بتایا کہ کھیلتا پنجاب پروگرام کے تحت 45منصوبے شروع کیے گئے، تقریباً 90لاکھ خاندانوں کی ڈیجیٹل رجسٹریشن مکمل کرلی گئی ہے، ایسے نظام حکومت کی بنیاد رکھی جو معاشرے کے ہر طبقے کو براہ راست ریلیف دے رہا ہے، ہم نے غربت کے خاتمے،روزگار کے مواقع کی فراہمی کو یقینی بنایا۔

قبل ازیں وزیراعلی مریم نواز شریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 27 واں اجلاس ہوا جس میں صوبائی کابینہ نے نئے مالی سال 26-2025 کے بجٹ کی منظوری دے دی، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بجٹ دستاویز پر دستخط کر دیئے۔

مریم نواز نے صوبائی کابینہ کے 27 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پائی پائی عوام کی امانت ہے، اللّٰہ تعالیٰ کے سامنے جوابدہ ہیں، زیرو ٹیکس اور سب سے بڑا ڈویلپمنٹ بجٹ ہے۔

دوسری جانب سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ پنجاب کے بجٹ کا مجموعی حجم 5335 ارب روپے ہے، بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائے گا، کسی ٹیکس کی شرح میں اضافہ نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ بجٹ میں پنجاب کے ٹیکس نیٹ کو بڑھانے کا روڈ میپ بھی دیا گیا ہے، ایک سال کے دوران خرچ کئے گئے ہر روپے کی تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے گی۔

Post Views: 5

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ روپے کی لاگت سے مریم نواز بتایا کہ مالی سال پنجاب کے رہی ہیں کیا گیا کیے گئے چل رہی رہا ہے رہی ہے

پڑھیں:

پنجاب کے بجٹ میں نواز شریف کے نام سے کتنے منصوبے رکھے گئے ہیں؟

مالی سال 26-2025 کا پنجاب حکومت کی جانب سے 5300 ارب روپے مالیت کا بجٹ پیش کیاگیا ہے، جس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اور پنشن میں 5 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

بجٹ میں پنجاب حکومت نواز شریف کے نام سے  7 منصوبے شروع کیے گئے ہیں۔

نواز شریف کے نام سے 72 ارب روپے کی لاگت سے پہلا سرکاری کینسر اسپتال نواز شریف انسٹیٹوٹ آف کنیسر آف ٹریمنٹمنٹ اینڈ ریسرچ کا قیام عمل لایا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: پنجاب بجٹ 25-2024 : مریم صاحبہ! آپ نے ہمیں پتھر کے دور میں پہنچا دیا

بجٹ میں نواز شریف کے نام سے سرگودھا میں نواز شریف انسٹیٹوٹ آف کارڈیالوجی بنایا جارہا ہے جس کی لاگت بجٹ میں 8 ارب سے زائد کا بجٹ رکھا گیا ہے۔

بجٹ میں نواز شریف کے نام سے Nawaz Sharif Centre of Excellence for Early Childhood Education  کے نام سے پنجاب کی 10 ڈویژن میں نواز شریف کے نام سے ابتدائی تعلیم کا منصوبہ شروع کیا جارہا ہے جس پر 3 ارب روپے تجویز کیے گئے ہیں۔

نواز شریف کے نام سے قصور میں میاں نواز شریف انجنیئرنگ یونیورسٹی کا قیام عمل لایا جارہا ہے جس کے لیے 2 ارب روپے تجویز کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: تنخواہ دار طبقے کے لیے خوشخبری: وفاقی بجٹ 26-2025 میں انکم ٹیکس کی شرح کم کر دی گئی

بجٹ نواز شریف کے نام سے نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ بھی بنایا جارہا ہے جس پر 109 ارب روپے کی خطیر رقم کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

آئندہ مالی سال کے بجٹ میں لاہور میں نواز شریف آئی ٹی سٹی مکمل کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • پنجاب کے بجٹ میں نواز شریف کے نام سے کتنے منصوبے رکھے گئے ہیں؟
  • پنجاب کابجٹ تاریخی، ترقیاتی منصوبوں کیلئے خطیررقم رکھی گئی،ملک ابراراحمد
  • پنجاب کا5335ارب روپے کا ٹیکس فری بجٹ پیش، تنخواہ 10، پنشن میں 5فیصد اضافہ،کم از کم اجرت 40ہزار مقرر،، اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی
  • پنجاب کا مالی سال 2025-26ء کا 5335ارب کا بجٹ پیش،تنخواہوں میں 10اور پنشن میں 5اضافہ، اپوزیشن ارکان کی ہنگامہ آرائی، نعرے بازی
  • وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب کے بجٹ 26-2025ء کی منظوری دے دی
  • پنجاب کا بجٹ آج پیش ہوگا
  • اسرائیل کیخلاف مذمتی قرارداد پیش ہوئی تو اپوزیشن سراپا احتجاج تھی، وزیراعلیٰ سندھ
  • وفاقی بجٹ میں اعلیٰ تعلیم نظر انداز کرنے پر فپواسا کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
  • پنجاب اسمبلی: ’میرے ساتھ نہ بگاڑیں‘، اسپیکر ملک احمد کی اپوزیشن کو وارننگ