گجرات کے نواحی علاقہ جلالپورجٹاں میں نامعلوم افراد نے فائرنگ سےٹک ٹاکر کو قتل کردیا گیا۔
پنجاب پولیس کا کہنا ہےکہ موٹرسائیکل سوارملزمان نےتعاقب کرکے مقتول مقدر عباس کو قتل کیا۔فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،پولیس گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔
جبکہ پولیس نے لاش قبضےمیں لیکرپوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کر دی۔خیال رہے اس سے قبل اسلام آباد میں خاتون ٹک ٹاکر ثنایوسف کو انکے اپنے ہی گھر میں بے دردی سے قتل کردیا گیا تھا۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
خیبر، دہشتگردوں نے جرگہ مذاکرات پر مغوی پولیس اہلکار کو رہا کردیا
ڈی پی او نے بتایا کہ پولیس اہلکاروں نے مقامی شہری کو اغوا کرکے تاوان کے لیے ہوٹل میں ٹھہرایا تھا جبکہ تینوں پولیس اہلکاروں کو ملازمت سے برطرف کر کے مقدمہ درج کر دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں جرگے کے مذاکرات کے بعد دہشت گردوں نے مغوی پولیس اہلکار کو رہا کردیا۔ خیبر پولیس نے بتایا کہ دہشت گردوں نے پولیس اہلکار عبدالوحد کو ایک ماہ قبل اکبری پوسٹ سے اغوا کیا تھا اور ان کی رہائی جرگہ مذاکرات سے ممکن ہوئی ہے۔ ڈی پی او رائے مظہراقبال نے بتایا کہ تھانہ باڑہ کی حدود میں ایک نجی ہوٹل پر پولیس نے چھاپہ مارا اور مغوی شہری کو بازیاب کروایا جبکہ دو پولیس اہلکاروں گرفتار کیا تاہم ایک اہلکار فرار ہوگیا۔ ڈی پی او نے بتایا کہ پولیس اہلکاروں نے مقامی شہری کو اغوا کرکے تاوان کے لیے ہوٹل میں ٹھہرایا تھا جبکہ تینوں پولیس اہلکاروں کو ملازمت سے برطرف کر کے مقدمہ درج کر دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار دونوں پولیس اہلکاروں سے تفتیش جاری ہے، فرار پولیس اہلکار کی گرفتاری کے لیے ناکہ بندیاں کی گئی ہے۔