اسرائیل نے ایران کے ٹی وی سٹیشن پر حملہ کردیا
اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT
تہران:اسرائیل کی جانب سے ایران کے ٹی وی چینل ” اسلامک ریپبلک آف ایران براڈ کاسٹنگ(آئی آر آئی بی) پر حملہ کردیا گیا جس وقت اسرائیلی حملہ ہوا تب ٹی وی کی براہ راست نشریات جاری تھیں اور ایک خاتون اینکر سکرین پر موجود تھیں۔ جیسے ہی حملہ ہوا تو اس کی شدت کو سٹوڈیو کے اندر بھی محسوس کیا گیا ۔ ملبے کے ذرات براہ راست ٹی وی سکرین پر نظر آئے ۔ چینل کی عمارت بھی ہلنے لگی جس کی وجہ سےخاتون اینکر فوری طور پر اٹھ کر وہاں سے چلی گئی۔
اس حملے سے پہلے اسرائیل کی طرف سے دھمکی دی گئی تھی کہ وہ اسرائیل کے سرکاری ٹی وی چینل اور ایف ایم کو نشانہ بنائے گا کیونکہ یہ ایرانی حکومت کا پراپیگنڈا پھیلا رہے ہیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
اولڈ ایج ہوم گئی تو وہاں خواتین کے حالات دیکھ کر ذہنی تناؤ کا شکار ہوگئی، پروین اکبر
پاکستان کی سینئر اداکارہ پروین اکبرنے کہا ہےکہ کچھ عرصہ قبل وہ اولڈ ایج ہوم گئی تو وہاں کی خواتین کے حالات دیکھ کر ذہنی تناؤ کا شکار ہوگئیں۔حال ہی میں سینئر اداکارہ نے ایک مارننگ شو میں شرکت کی جس میں انہوں نے اولڈ ایج ہوم میں بزرگوں کے حالات بتائے۔پروین اکبر نے کہا کہ جب میں وہاں سے آئی تو کئی دن تک میرے ذہن میں وہ عورتیں چھائی رہیں، وہ خواتین اپنی اولادوں کی منتظر تھیں، اولڈ ایج ہوم سے آکر دو تین دن غمزدہ رہی۔اداکارہ نے کہا میں نے وہاں کچھ خواتین ایسی بھی دیکھیں جن کی آنکھیں دروازے پر ہی ٹِکی ہوئی تھیں، وہ اپنی اولاد کی راہ تک رہی تھیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ ایک خاتون کافی پڑھی لکھی لگ رہی تھیں، میں نے ان سے پوچھا کہ آپ یہاں کیا کررہی ہیں؟ جس پر انہوں نے کہا یہ آپ میری اولاد سے پوچھیں ، میرے دو بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں، بہوؤں کے لیے میں بوجھ بن گئی تھی اور بیٹیوں کے گھر نہیں رہ سکتی تھی۔