data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

غزہ: اسرائیل کی جانب سے غزہ کی پٹی پر جاری جنگ میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد کم از کم 57 ہزار  تک پہنچ گئی ہے،غزہ کی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 88 شہداء کے جسد خاکی اسپتالوں میں لائے گئے، جب کہ 365 افراد زخمی ہوئے۔ اس طرح زخمیوں کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 33 ہزار419 ہو چکی ہے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا ہےکہ  سیکڑوں افراد اب بھی ملبے تلے اور سڑکوں پر پھنسے ہوئے ہیں جن تک امدادی کارکن پہنچنے سے قاصر ہیں، جس کے باعث ہلاکتوں کی اصل تعداد کہیں زیادہ ہو سکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ  گزشتہ 24 گھنٹوں میں انسانی امداد حاصل کرنے کی کوشش کے دوران اسرائیلی افواج نے 18 مزید فلسطینیوں کو شہید اور 41 کو زخمی کر دیا، جس کے بعد 27 مئی سے اب تک امداد کے متلاشی شہداء کی تعداد 583 ہو چکی ہے جب کہ زخمیوں کی تعداد5 ہزار186 تک جا پہنچی ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فوج نے 18 مارچ کو غزہ پر حملے دوبارہ شروع کیے، جس کے بعد سے اب تک 6,175 فلسطینی شہید اور 21,378 زخمی ہو چکے ہیں۔ یہ حملے اُس جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کی خلاف ورزی کے تحت کیے گئے، جو جنوری میں نافذ العمل ہوا تھا۔

اسرائیل کے جنگی جرائم پر عالمی سطح پر بھی سخت قانونی کارروائیاں جاری ہیں، گزشتہ نومبر میں انٹرنیشنل کریمنل کورٹ (ICC) نے اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو اور سابق وزیر دفاع یوآو گیلنٹ کے خلاف غزہ میں جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے الزامات میں گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے تھے، اس کے ساتھ ساتھ اسرائیل پر انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس (ICJ) میں نسل کشی (Genocide) کا مقدمہ بھی زیر سماعت ہے، جس میں جنوبی افریقا سمیت کئی ممالک نے اسرائیلی جارحیت کو اقوام متحدہ کے انسانی حقوق چارٹر کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کی تعداد

پڑھیں:

ملک بھر میں گدھوں، گھوڑوں، خچروں کی تعداد میں اضافہ

قومی اقتصادی سروے 26-2025 میں رپورٹ کیا گیا ہے کہ رواں مالی سال ملک بھر میں گدھوں، گھوڑوں، خچروں سمیت دیگر جانوروں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور  مالی سال 26-2025 میں لائیو اسٹاک شعبے کی شرح نمو 3.8 فیصد رہی۔

قومی اقتصادی سروے کے مطابق ملک میں گدھوں کی تعداد 61 لاکھ 60 ہزار تک پہنچ گئی جو سالانہ 1.9 فیصد اضافہ ہوا اور خچروں کی تعداد 1.8 فیصد اضافے کے بعد دو لاکھ 21 ہزار ہوگئی ہے۔

سروے میں بتایا گیا کہ گھوڑوں کی تعداد میں 0.8 فیصد اضافہ ہوا اور مجموعی تعداد 3 لاکھ 86 ہزار تک پہنچ گئی ہے، ملک میں رواں مالی سال کے دوران بھینسوں کی تعداد 4 کروڑ 91 لاکھ سے تجاوز کرگئی اور سالانہ 3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اسی طرح گائے کی تعداد 6 کروڑ 19 لاکھ 60 ہزار تک پہنچ گئی ہے جو 3.8 فیصد اضافہ ہے، بکریوں کی تعداد 9 کروڑ 18 لاکھ سے بڑھ گئی اور سالانہ 2.7 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔

قومی اقتصادی سروے میں مزید بتایا گیا کہ ملک میں بھیڑوں کی تعداد 1.2 فیصد بڑھ کر 3 کروڑ 35 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے، اونٹوں کی تعداد میں 1.4 فیصد اضافہ ہوا اور مجموعی تعداد 11 لاکھ 93 ہزار ہوگئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ رواں مالی سال ماہی گیری کے شعبے میں 1.7 فیصد نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ہماچل پردیش میں موجود اسرائیلی فوجی کی گرفتاری کے لیے بھارت پر دباؤ کیوں؟
  • ملک بھر میں گدھوں، گھوڑوں، خچروں کی تعداد میں اضافہ
  • مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی آبادکاروں کی دراندازی: پاکستان سمیت 8 ممالک کا شدید ردعمل، پورا حرم صرف مسلمانوں کی عبادت گاہ قرار
  • امریکا، اسرائیل کو جارحیت کے دوران ایرانی فضائی دفاع نے بھاری نقصان پہنچایا، ایرانی کمانڈر
  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیلی حملوں پر برہم، نیتن یاہو کو سخت پیغام
  •  یکم جون سے فیس لیس چالان سسٹم کا آغاز،پہلے دن کتنے چالان جاری ہوئے؟ تفصیلات سامنے آگئی
  • سپریم کورٹ: اے پی ایس شہداء لواحقین کو پیکیج نہ ملنے پر وفاقی حکومت سے جواب طلب
  • اتحاد مذاہب کیلئے سعودی فتویٰ، مولانا زاہدالراشدی اور مولانا فضل الرحمان خلیل کی تائید
  • دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری
  • نیتن یاہو کا لبنان میں فوجی کارروائیاں مزید تیز کرنے کا اعلان