روس کا یوکرین پر بڑا فضائی حملہ، ایف 16 جہاز تباہ، پائلٹ ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
روس نے گزشتہ شب یوکرین پر ڈرونز اور میزائلوں کی مدد سے اب تک کا سب سے بڑا فضائی حملہ کیا، جسے روکنے کی کوشش کے دوران یوکرینی فضائیہ کا ایک ایف 16 جنگی طیارہ بھی گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں پائلٹ جان کی بازی ہار گیا۔
یہ بھی پڑھیں پیوٹن سے متوقع ملاقات: ٹرمپ روس یوکرین جنگ رُکوانے کے لیے پُرعزم
امریکی میڈیا نے یوکرینی فوج کے حوالے سے بتایا کہ اس بڑے پیمانے پر ہونے والے حملے میں روس نے مجموعی طور پر 537 ڈرونز اور میزائل داغے، جن میں سے یوکرینی فضائی دفاع نے 249 کو کامیابی سے مار گرایا، جبکہ باقی فضائی اہداف ریڈار سے غائب ہوگئے۔
یوکرینی فوج کا کہنا ہے کہ روسی حملے میں ملک کے کئی شہروں کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں سول انفراسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا اور متعدد شہری زخمی ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق ایف 16 طیارہ روسی فضائی حملے کو ناکام بنانے کی کارروائی کے دوران تباہ ہوا۔
یوکرینی فوج کے مطابق مذکورہ پائلٹ نے حملے کے دوران 7 روسی فضائی اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا، تاہم آخری ہدف کو مار گرانے کی کوشش کے دوران طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں روس یوکرین جنگ بندی کے لیے برطانیہ اور فرانس کی تجویز کیا ہے؟
غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق یوکرین نے گزشتہ سال امریکا سے ایف 16 طیارے حاصل کیے تھے۔ اب تک مجموعی طور پر تین ایف 16 طیارے تباہ ہو چکے ہیں، تاہم اس وقت یوکرین کے پاس ان طیاروں کی مجموعی تعداد کتنی ہے، یہ واضح نہیں ہو سکا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پائلٹ ہلاک جہاز تباہ روس کا فضائیہ حملہ روس یوکرین جنگ وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پائلٹ ہلاک جہاز تباہ روس کا فضائیہ حملہ روس یوکرین جنگ وی نیوز کے دوران
پڑھیں:
سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ژوب میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے مزید 3 ارکان کو ہلاک کر دیا، آئی ایس پی آر
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2025ء) سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ژوب میں کلئیرنس کی کارروائی کے دوران بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے مزید 3 ارکان کو ہلاک کر دیا ہے ، چار روز میں پاک افغان سرحد پر دراندازی کےخلاف آپریشن میں ہلاک خوارج کی تعداد 50 ہوگئی ہے۔(جاری ہے)
منگل کو آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق 7 سے 9 اگست کے دوران ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں سکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائیوں کے دوران 47خوارج کو جہنم واصل کیا ، 10 اور 11 اگست کی درمیانی رات، پاک افغان سرحد کے ساتھ سمبازہ کے آس پاس کے علاقوں میں کلئیرنس آپریشن کیا گیا۔
آپریشن کے دوران، تین مزید ہندوستانی سپانسر شدہ خوارج کو ہلاک دیا گیا۔ ہلاک ہونے والے خوارج سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔ چار روز میں پاک افغان سرحد پر دراندازی کےخلاف آپریشن میں ہلاک خوارج کی تعداد 50 ہوگئی۔ سکیورٹی فورسز ملک کی سرحدوں کو محفوظ بنانے اور پاکستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔