اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی حکومت نےگیس کےگھریلو صارفین کے لیے فکسڈ چارجز میں 50 فیصد اضافہ کردیا، اوگرا نے گیس کی نئی قیمتوں سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔

نوٹی فکیشن کے مطابق پروٹیکٹڈگھریلوگیس صارفین کے لیےفکسڈ چارجز400 سے بڑھاکر 600روپے مقرر، نان پروٹیکٹڈ گھریلوصارفین کے لیےفکسڈ چارجزمیں ایک ہزار روپے تک کا اضافہ، نان پروٹیکٹڈ 1.

5 ایچ ایم تک گیس صارفین کےفکسڈ چارجز ایک ہزار سے بڑھاکر 1500 روپے کردیئے گئے۔

نان پروٹیکٹڈ 1.5 ایچ ایم سے زیادہ گیس والےصارفین کےفکسڈ چارجز 2 ہزار سے بڑھاکر 3 ہزار روپےکردیئے گئے، بلک صارفین،پاور سیکٹر اور انڈسٹری کے لیے گیس کی قیمتوں میں اضافہ، گھریلو صارفین کے فکسڈ چارجز میں اضافہ کیا گیا ہے۔

گیس کے گھریلو صارفین کے لئے گیس کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا گیا،روٹی تنور، کمرشل، کیپٹو، سی این جی، سیمنٹ، کھاد کے لیے گیس کی قیمتیں تبدیل نہیں کی گئیں۔

جاری نوٹی فکیشن کے مطابق گیس کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جولائی 2025 سے ہوگا۔
مزیدپڑھیں:امریکا نے پاکستانیوں کیلئےویزہ شرائط مزید سخت کر دیں

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: صارفین کے گیس کی

پڑھیں:

‘لاکھوں کی جگہ کروڑوں نکل گیا’، ڈاکٹر نبیہہ کا جوڑے اور زیورات کی قیمتوں پر وضاحتی بیان

معروف سوشل میڈیا اسٹار اور انفلوئنسر ڈاکٹر نبیہہ علی خان کی شادی کی ویڈیوز حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں، جن میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کے عروسی جوڑے کی قیمت ایک کروڑ روپے جبکہ زیورات ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کے ہیں۔

ڈاکٹر نبیہہ کے اس بیان نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر لی، تاہم انہیں اس حوالے سے شدید تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ متعدد صارفین نے ان کے بیان کو دکھاوے اور غیر ضروری فخر کا مظہر قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈیڑھ کروڑ کے زیورات اور ایک کروڑ کا لباس، مولانا طارق جمیل نے نکاح پڑھایا، ڈاکٹر نبیہہ کی شادی توجہ کا مرکز

تاہم، بعد ازاں ڈاکٹر نبیہہ علی خان نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ خوشی کے عالم میں ان کی زبان پھسل گئی تھی۔ ان کا کہنا تھا، ’میں کروڑ کا جوڑا پہنوں یا ڈھائی سو کروڑ کا، اس پر دوسروں کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔ انسان کبھی کبھار خوشی میں لاکھوں کی چیز کروڑوں میں بتا دیتا ہے، مگر لوگوں نے میری بات کو مذاق بنا لیا‘۔

ڈاکٹر نبیہہ نے شریکاں نو شٹپ اپ کال دے دیتی ???????? pic.twitter.com/WQNRvuXuHL

— ZEShan ⚫ (@zeshmohmand) November 11, 2025

انہوں نے مزید کہا کہ ’مجھے خواب میں بھی کروڑوں ہی آتے ہیں، اس لیے میری باتوں میں بھی کروڑوں کا ذکر ہوتا ہے۔ جو چیز میں پہن لوں، وہ میرے کروڑوں کی ہو جاتی ہے، کیونکہ میں خود بھی لاکھوں کروڑوں میں ایک ہوں‘۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ڈاکٹر نبیحہ ڈاکٹر نبیحہ جوڑا ڈاکٹر نبیحہ زیورات ڈاکٹرنبیحہ شادی

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 313 پوائنٹس کا اضافہ
  • اسپاٹیفائی کا نیا فیچر، اب گانے براہِراست واٹس ایپ پر شیئر کرنا ممکن ہوگیا
  • ‘لاکھوں کی جگہ کروڑوں نکل گیا’، ڈاکٹر نبیہہ کا جوڑے اور زیورات کی قیمتوں پر وضاحتی بیان
  • سوئی گیس کی قیمتوں میں ہو شربا اضافہ، ایم کیو ایم پاکستان کا سخت ردعمل
  • عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اضافہ
  • سونے کی قیمت کو پھر پر لگ گئے، فی تولہ 7400 روپے مہنگا
  • سونا پھر ہزاروں روپے مہنگا ہوگیا، نئی قیمت کیا ہوگئی؟
  • فوج کی حمایت کا الزام، 90 ہزار فالوورز والی ٹک ٹاکر اغوا کے بعد قتل
  • اسٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کا مثبت آغاز، انڈیکس میں ایک ہزار پوائنٹس کا اضافہ
  • راولپنڈی میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اضافہ