دہائیوں پہلے دنیا کو چیٹنگ کے ذریعے جوڑنے والی کمپنی اے او ایل کا انٹرنیٹ باب بند ہوگیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, August 2025 GMT
دنیا کو چیٹنگ کی حقیقی لذت سے آشنا کرنے والی کمپنی امریکا آن لائن (اے او ایل) جس نے سنہ 1990 کی دہائی میں AIM (AOL انسٹنٹ میسنجر) جیسی سروس کے ذریعے کروڑوں افراد کو ڈیجیٹل رابطوں سے جوڑا اب خود منظر سے ہٹ رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسپیس ایکس کے مزید 28 انٹرنیٹ سیٹلائٹ زمینی مدار میں روانہ
جہاں AIM نے ڈیجیٹل دوستی اور آن لائن بات چیت کو عام کیا وہیں AOL کی ڈائل اپ انٹرنیٹ سروس نے لاکھوں گھروں کو پہلی بار انٹرنیٹ سے منسلک کیا۔ AIM کو دسمبر 2017 میں بند کر دیا گیا تھا اور اب AOL نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی ڈائل اپ انٹرنیٹ سروس کو بھی 30 ستمبر 2025 سے مستقل طور پر بند کر رہا ہے۔
AOL نے حالیہ اعلان میں کہا ہے کہ وہ امریکا اور کینیڈا میں اپنی ڈائل اپ سروس کو بند کر رہا ہے۔ یہ سروس، جو فون لائن کے ذریعے انٹرنیٹ کنکشن فراہم کرتی تھی، آج کے تیز رفتار براڈبینڈ کے مقابلے میں بہت پرانی اور سست رفتار سمجھی جاتی ہیے اور اب صرف ایک محدود طبقہ ہی اسے استعمال کر رہا تھا۔
کمپنی نے اپنے صارفین کو بھیجے گئے پیغام میں کہا کہAOL مسلسل اپنی مصنوعات اور خدمات کا جائزہ لیتا ہے اور ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ اب ڈائل اپ انٹرنیٹ کو بند کر دیا جائے۔
مزید پڑھیے: مصنوعی ذہانتوں کے بیچ شطرنج ٹورنامنٹ: اوپن اے آئی نے فائنل میں گروگ کو شکست دے کر مقابلہ جیت لیا
یہ سروس 30 ستمبر کے بعد AOL کے کسی بھی پلان میں شامل نہیں ہوگی۔
ایک تاریخ ساز سفر1990 کی دہائی میں AOL کی مقبولیت اس قدر بڑھی کہ وہ ایک وقت میں امریکا میں صارفین کے آن لائن وقت کا تقریباً 40 فیصد حصہ فراہم کر رہا تھا۔ ‘You’ve Got Mail’ کی آواز، فری ٹرائل CDs، Buddy Lists اور چیٹ رومز کا زمانہ AOL کی پہچان بن چکا تھا۔
سنہ 2000 میں AOL نے میڈیا کمپنی Time Warner سے انضمام کیا جو بعد میں کاروباری اعتبار سے ایک ناکام فیصلہ ثابت ہوا۔ 2009 میں Time Warner نے AOL کو الگ کر دیا۔ سنہ 2015 میں Verizon نے AOL کو خرید لیا اور بعد ازاں اسے Yahoo کے ساتھ ضم کر دیا۔ آج AOL اور Yahoo دونوں Apollo Global Management کی ملکیت میں ہیں۔
دنیا بھر کے لیے ایک گیٹ وےاگرچہ AOL کا مرکز امریکا تھا لیکن اس نے برطانیہ، جرمنی، پاکستان، بھارت، مشرق وسطیٰ اور آسٹریلیا سمیت دنیا کے مختلف خطوں میں بھی انٹرنیٹ کی سہولیات فراہم کیں۔ AIM جیسی سروسز نے نوجوانوں کو عالمی سطح پر جوڑنے کا موقع دیا اور وہ ڈیجیٹل ثقافت کی بنیاد بنیں جو آج کی سوشل میڈیا دنیا کی راہ ہموار کرنے میں مددگار ثابت ہوئی۔
صرف ایک کمپنی نہیں، ایک دور کا اختتامAOL کی ڈائل اپ سروس کی بندش صرف ایک تکنیکی تبدیلی نہیں، بلکہ ایک پورے ڈیجیٹل عہد کے اختتام کی علامت ہے۔
یہ وہ کمپنی تھی جس نے ہمیں نہ صرف آن لائن لایا بلکہ ہمیں آن لائن جینا سکھایا۔ خطوط سے چیٹس تک اور تنہائی سے عالمی رابطوں تک۔
مزید پڑھیں: اسپیس ایکس نے مزید 28 اسٹار لنک انٹرنیٹ سیٹلائٹس لانچ کردیے
اب جب AOL اپنی ڈائل اپ سروس بند کر رہا ہے ایسا لگتا ہے جیسے ایک پرانا دوست رخصت ہو رہا ہو جس نے ہمیں پہلی بار دنیا سے بات کرنا سکھایا۔
AOL کے بانی اسٹیو کیس نے ایک جذباتی پیغام میں لکھا کہ ’یادوں کا شکریہ، RIP‘۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امریکا آن لائن انسٹنٹ میسنجر اے آئی ایم اے او ایل.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امریکا ا ن لائن اے ا ئی ایم اے او ایل ڈائل اپ آن لائن کر دیا کر رہا
پڑھیں:
کوئٹہ سے اندرون ملک ٹرین سروس مزید 3روز کے لیے بند
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کوئٹہ:۔ صوبائی دار الحکومت کوئٹہ سے اندرون ملک کے لیے ٹرین سروس مزید 3روز کے لیے بند کردی گئی۔ یاد رہے کہ گزشتہ تین روز سے ٹرین سروس ریلوے ٹریک پر دھماکے کے باعث بند ہے۔
مستونگ کے علاقے دشت میں دھماکے کے بعد جعفر ایکسپریس کے پٹڑی سے اترنے کے باعث ایک پُل اور ریلوے ٹریک کو شدید نقصان پہنچا تھا جس کی مرمت میں تین روز لگ سکتے ہیں۔ ڈی ایس ریلوے کوئٹہ ڈویژن عمران حیات نے بتایا کہ کوئٹہ سے اندورن ملک کے لیے ٹرین سروس پہلے ہی 3روز سے معطل ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پل کی مرمت کے لیے 2 سے 3 دن کا وقت درکار ہے لیکن ریلوے حکام کی کوشش ہے کم سے کم وقت میں ٹرین سروس بحال کردیں تاکہ لوگوں کو سفر کے لیے درپیش مشکلات سے چھٹکارا مل سکے۔
بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے دشت میں 23ستمبر کو پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس ٹرین کے ٹریک پر ہونے والے دھماکے کے بعد ٹرین کی چھ بوگیاں پٹڑی سے اتری گئی تھیں اور ٹرین کی ایک بوگی الٹ گئی تھی جس کے نتیجے میں پانچ مسافر معمولی زخمی ہوئے تھے ۔