بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
شاہد ندیم سپرا:وفاقی حکومت نےبجلی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔
سی پی پی اے نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 10پیسے یونٹ اضافہ مانگ لیا، اس حوالے سے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے قیمتوں میں اضافے کیلئے درخواست دائر کر دی۔
نیپرا نے درخواست منظور کرتے ہوئے 30جون کو سماعت مقرر کر دی۔سماعت کے بعد بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کیا جائے گا۔
سی پی پی اے نے مئی کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی بنیاد پر اضافہ مانگا،منظوری ملنے پر جولائی کے بلوں میں اضافی قیمت وصول کی جائے گی۔
انڈیا کی فلم لاہور میں چل گئی کیونکہ یہ فلم پنجابی زبان کی ہے۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: قیمتوں میں اضافے
پڑھیں:
سونے کی فی تولہ قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ
پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 5900 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
ملک میں فی تولہ سونا 5900 روپے اضافے کے بعد 435,762 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 5065 روپے اضافے کے بعد 373,474 روپے کا ہو گیاہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 342,474 روپے ہوگئی۔
جبکہ عالمی بازار میں سونا 59 ڈالر اضافے کے بعد 4134 ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 7400 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔ اضافے کے بعد فی تولہ سونا 429,862 روپے کا ہوگیا تھا جبکہ 10 گرام سونا 6337 روپے اضافے کے بعد 368,530 روپے کا ہو گیاتھا۔
اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 337,573 روپے ہوگئی تھی جبکہ عالمی بازار میں سونا 74 ڈالر اضافے کے بعد 4075 ڈالر فی اونس کا ہوگیاتھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ڈالر سونے کی قیمت سونے کی قیمت میں اضافہ فی تولہ سونا