سونے کی قیمت میں آج بھی کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
اشاعت کی تاریخ: 12th, August 2025 GMT
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں آج بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 05ڈالر کی کمی سے 3 ہزار 356 ڈالر کی سطح پر آگئی۔
عالمی مارکیٹ میں کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 500روپے کی کمی سے 3 لاکھ 58 ہزار 300 روپے کی سطح پر آگئی۔
اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 429روپے گھٹ کر 3لاکھ 07ہزار 184روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سونے کی قیمت
پڑھیں:
پاکستان کے کس صوبے میں کتنے گدھے ہیں؟ حیران کن تفصیلات سامنے آگئیں
حکومت کی زرعی شماری رپورٹ 2024 کے مطابق پاکستان میں گدھوں کی مجموعی تعداد 49 لاکھ ہو گئی ہے، جن میں سب سے زیادہ گدھے صوبہ پنجاب میں پائے جاتے ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں گدھوں کی تعداد 24 لاکھ 3 ہزار ہے، جو دیگر تمام صوبوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب میں:
بلوچستان کے مقابلے میں 17 لاکھ 73 ہزار زیادہ گدھے ہیں۔
خیبر پختونخوا کے مقابلے میں 16 لاکھ 21 ہزار زیادہ گدھے ہیں۔
سندھ کے مقابلے میں 13 لاکھ 22 ہزار زیادہ گدھے ہیں۔
صوبہ وار تفصیل درج ذیل ہے:
پنجاب: 24 لاکھ 3 ہزار
سندھ: 10 لاکھ 81 ہزار
خیبر پختونخوا: 7 لاکھ 82 ہزار
بلوچستان: 6 لاکھ 30 ہزار
اسلام آباد: 4 ہزار
اعداد و شمار کے مطابق سندھ گدھوں کی تعداد میں دوسرے، خیبر پختونخوا تیسرے اور بلوچستان چوتھے نمبر پر ہے، جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سب سے کم گدھے ریکارڈ کیے گئے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں