آباد ہاؤس میں تعمیراتی مٹیریل کی نمائش‘ سعید غنی کا دورہ
اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250927-08-13
کراچی(اسٹاف رپورٹر)آباد ہاؤس میں تعمیراتی مٹیریل کی نمائش کے دوسرے روز صوبائی وزیر محنت سعید غنی نے نمائش کا دورہ کیا اور نمائش میں مختلف اسٹالوں کا معائنہ کیا۔اس موقع پر ایس بی سی اے کی ڈی جی مذمل حسین ہالیپوٹو، آباد کے چیئرمین محمد حسن بخشی،سینئر وائس چیئرمین سید افضل حمید ،وائس چیئرمین طارق عزیز ،چیئرمین سدرن ریجن احمداویس تھانوی اور بلڈرز اور نمائش کے وزیٹرز کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر سعید غنی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آباد کی جانب سے کامیاب ایکسپو کے انعقاد پر مبارکباد دیتا ہوں۔اس موقع پر اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ آباد کے ممبران کاروبار کرتے ہیں اور حکومت کی ذمے داری ہے کہ کاروبار کے فروغ کے لیے قوانین بنائے،صوبائی وزیر نے کہا کہ کرپشن کے خاتمے اور غیر قانونی تعمیرات کی روک تھام کے لیے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا نیا قانون بنایا جا رہا ہے۔سعید غنی نے کہا کہ آباد کی اس نمائش میں تعمیراتی شعبے کی کئی معروف کمپنیاں موجود ہیں، جو کم قیمت پر معیاری سامان فروخت کررہی ہیں۔ ایسی سرگرمیاں ملکی معیشت کی بہتری کے لیے ناگزیر ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ حکومت کی ذمے داری ہے کہ کاروبار کے فروغ کے لیے قوانین بنائے۔ بدقسمتی سے کئی شعبوں کو نظر انداز کیا گیا ہے۔ سندھ میں عمارتوں کی تعمیر کے پیمانے دیگر صوبوں سے مختلف ہیں۔ غیر قانونی تعمیرات کسی صورت برداشت نہیں کی جا سکتیں۔ اگر اپروول کے باوجود غیر قانونی عمارت تعمیر ہوجائے تو اس میں خریدار ذمے دار نہیں ہوتا کیونکہ عام شہری بلڈر پر بھروسہ کرتا ہے۔ نسلہ ٹاور اور پویلین جیسے معاملات میں بلڈنگ گرانے کے بجائے خالی کرائی جانی چاہیے تھی۔ ایسے فیصلوں سے تعمیراتی شعبے میں بداعتمادی پیدا ہوتی ہے ،نسلہ اور پوویلین کی مسماری کے بعد کراچی کے تعمیراتی شعبے میں سرمایہ کاری کرنے والوں کا اعتماد مجروح ہوا۔ سعید غنی نے کہا کہ زمینوں کی نیلامی اور ٹیکس سے متعلق قوانین پر کام جاری ہے جبکہ کے ڈی اے اور سی ایل اے کے اقدام کو مزید مؤثر بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آباد کاروباری سرگرمیوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کررہا ہے، میڈیا کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے عید غنی نے کہا کہ نیب کی فائلیں ہر دور میں بنتی رہتی ہیں۔ خورشید شاہ پر 300 اکاؤنٹس کا الزام لگایا گیا لیکن حقیقت 3نکلے۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو دنیا بھر کے ادارے سراہتے ہیں اور سیلاب زدگان کی مدد کے لیے یہ بہترین نظام ہے۔ اس موقع پر چیئرمین آباد محمد حسن بخشی نے کہا کہ کہ ماضی میں آباد کی جانب سے ایکسپو سینٹر میں نمائش کا انعقاد کیا جاتا رہا تاہم اس بار ان ہاؤس ایکسپو کا اہتمام کیا گیا ہے، جس کی فیس فی کمپنی صرف 1 لاکھ روپے رکھی گئی ہے تاکہ چھوٹی کمپنیوں کو بھی کاروباری مواقع فراہم ہوں اور ان کا کام آگے بڑھے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر اور ہم سندھ بلڈنگ کنٹرول کے ادارے کو نئی سمت دینے کی کوشش کررہے ہیں۔ نئے بائی لاز تیار کیے گئے ہیں، جن پر عملدرآمد کی توقع ہے، ملک کے معاشی حالات سازگار نہیں اور سب سے زیادہ دباؤ تعمیراتی شعبے پر ہے۔ اسلام آباد اور دیگر شہروں میں زمینوں کی نیلامی باقاعدگی سے ہوتی ہے مگر سندھ میں ایسا عمل نظر نہیں آتا حالانکہ متعلقہ قانون موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں 12 ملین گھروں کی کمی ہے اور اگر تعمیراتی صنعت کو فعال کیا جائے تو لاکھوں افراد کے لیے روزگار کے دروازے کھل سکتے ہیں۔ نمائش میں تعمیراتی سنعت سے وابستی 22 کمپنیوں نے اپنی اپنی مصنوعات کی نمائش کی۔
صوبائی وزیر سعید غنی آباد میں تقریب سے خطاب کررہے ہیں
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ تعمیراتی شعبے میں تعمیراتی کہا کہ ا باد کے لیے
پڑھیں:
۔ 27ویں ترمیم آئین و پارلیمنٹ کی روح کے منافی ہے‘ کاشف سعید شیخ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251110-08-30
کراچی‘ ٹنڈوآدم (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ26 ویں ترمیم کے زخم ابھی ختم نہیں ہوئے تو بڑی عجلت میں27 ویں ترمیم کے ذریعے عدلیہ کو ہی ختم کیا جا رہا ہے جبکہ اس سے قبل پارلیمنٹ کو ربڑ اسٹمپ بنا دیا جا چکا ہے، حقیقت یہ ہے کہ 27 ویں ترمیم آئین و پارلیمنٹ کی روح کے منافی ہے، یہ صورتحال اسلامی جمہوری و فلاحی ملک کے لیے تشویشناک ہے، جماعت اسلامی کا کل پاکستان اجتماع عام فرسودہ و ظالمانہ، جاگیردارانہ نظام کی تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا، اس اجتماع میں ملک بھرسے لاکھوں افراد مرد و خواتین شریک ہوںگے اور دنیا بھر کی اسلامی تحریکوں کے نمائندے اس میں شریک ہوںگے، یہ اجتماع عام بدل دو نظام غریب و محروم طبقات، خواتین کے حقوق کے تحفظ اور نوجوانوں میں امید کی شمع روشن کرنے کا لائحہ عمل دے گا، دنیا بھر میں تبدیلی کی لہر کے اثرات ہیں، محب وطن قوتیں نئے عزم سے ملک و ملت کی ترقی کا عہد کریں، اجتماع عام کا مقصد نوجوانوں کو مایوسی سے نکالنا ہے، جماعت اسلامی ہمیشہ عوام کے ساتھ ان کے حقوق کی جد و جہد میں شانہ بشانہ کھڑی رہی ہے اور عوامی مسائل کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کر رہی ہے، ہمارا ایمان ہے کہ دکھی انسانیت اور عوام کی خدمت بہترین عبادت ہے، اجتماع عام معاشی، معاشرتی، تعلیمی و سیاسی شعبوں میں بڑی تبدیلی کا ذریعہ بنے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اقبال کالونی ٹنڈوآدم میں جماعت اسلامی پاکستان کے کل پاکستان اجتماع عام کی تیاریوں کے جائزے کے لیے جماعت اسلامی ضلع سانگھڑ کے ذمے داران کے اہم اجلاس سے خطاب کے دوران کیا، جس میں ارکان ضلعی شوریٰ، امرا تحصیل، مقامات ، ضلعی صدر جے آئی یوتھ، سوشل میڈیا، نشر و اشاعت انچارجز اور برادر تنظیمات کے ذمے داران شریک تھے جبکہ صوبائی نائب امیر افضال احمد آرائیں، صوبائی ڈپٹی سیکرٹری سہیل احمد شارق، ضلعی امیر محمد رفیق منصوری، جنرل سیکرٹری ارشد خاصخیلی، ضلعی نائب امیر ظہیر الدین جتوئی بھی اس موقع پر موجود تھے۔
ٹنڈوآدم :امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ ضلع سانگھڑ کے ذمے داران سے خطاب کر رہے ہیں