5کلو سونے کی واپسی کا کیس؛ لاہور ہائیکورٹ نے کسٹم حکام سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی
اشاعت کی تاریخ: 12th, August 2025 GMT
لاہور ہائیکورٹ نے ایئرپورٹ سے پکڑا گیا کروڑوں روپے مالیت کے 5 کلو سونے کی واپسی کے کیس میں کسٹم حکام سے سونے سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔
جسٹس خالد اسحاق نے عباس علی کی درخواست پر سماعت کی۔
درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ کسٹم انفورسمنٹ حکام نے 2006 میں لاہور ایئرپورٹ سے پانچ کلو سونا پکڑا لیکن عدالتی کارروائی کے بعد سونا واپس نہیں کیا گیا، اعلیٰ عدالت نے بھی سونا یا اس کے مساوی موجودہ وقت کے مطابق ادائیگی کا حکم دیا لیکن کسٹم حکام سونا یا مساوی رقم دینے سے گریزاں ہے۔
درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت حکم کے مطابق سونا یا موجودہ وقت کے مطابق ادائیگی کرنے کا حکم دے۔
عدالت نے استفسار کیا کہ کسٹم حکام بتائے سونا کہاں ہے؟ کسٹم حکام نے بتایا کہ سونا پاکستان منٹ بھجوا کر پگھلا دیا گیا ہے، جس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ سونا کیوں پگھلایا گیا اور کس قانون کے تحت ایسا کیا گیا۔
وکیل کسٹم نے عدالت کا آگاہ کیا کہ کسٹم حکام 2006 کی قیمت کے مطابق 60 لاکھ روپے ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ کسٹم حکام اعلیٰ عدالتی حکم کے مطابق موجودہ ریٹ کے مطابق ادائیگی کی پابند ہے، جس پر وکیل کسٹم نے کہا کہ عدالت مہلت دے کسٹم حکام سے ہدایات کے کر آگاہ کر دیتے ہیں۔
لاہور ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت 26 ستمبر تک ملتوی کر دی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کسٹم حکام عدالت نے کے مطابق کہ کسٹم
پڑھیں:
ملٹری کورٹ سے سزا کیخلاف اپیل ؛لاہور ہائیکورٹ کی وفاقی سیکرٹری قانون کو معاملہ کابینہ میں پیش کرنے کیلئے 10دن کی مہلت
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملٹری کورٹ سے سزا کیخلاف اپیل کا حق نہ دینے پر درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی سیکرٹری قانونی کو معاملہ کابینہ میں پیش کرنے کیلئے 10دن کی مہلت دیدی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ملٹری کورٹ سے سزا کے خلاف اپیل کا حق نہ دینے پر لاہور ہائیکورٹ میں درخواست کی سماعت ہوئی،چیف جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 2رکنی بنچ نے سماعت کی، چیف جسٹس عالیہ نیلم نے کہاکہ عدالت کے سامنے بلا جواز باتیں نہ کریں،سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے ہدایات کا کیا مطلب ہے؟45 دن گزر گئے ، ابتک عملدرآمد کیوں نہیں ہوا، ،وفاقی سیکرٹری قانون نے کہا کہ عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کیلئے معاملہ کابینہ کو بھجوایا جا رہا ہے،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ عدالت عملدرآمد کیلئے تھوڑاوقت دے،چیف جسٹس نے کہاکہ 10دن کا وقت دے رہے ہیں جس کے بعددوبارہ پوچھیں گے،قانون بننے کے بعد ہی درخواست پر فیصلہ ہوگا،عدالت نے معاملہ کابینہ میں پیش کرنے کیلئے 10دن کی مہلت دیدی،وکیل درخواست گزار نے کہاکہ الزامات کے بغیرسزا کی قانونی حیثیت نہیں، عدالت فہرست طلب کرے۔
سیلاب سے متاثرہ مزید 3اضلاع کے طلبہ کی رجسٹریشن اور سمسٹر فیس معاف کردی گئی
مزید :