توشہ خانہ ٹو کیس میں چشم دید گواہ بریگیڈیئر (ر) محمد احمد کا بیان سامنے آ گیا
اشاعت کی تاریخ: 21st, September 2025 GMT
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کے چشم دید گواہ سابق ملٹری سیکرٹری کا عدالت میں ریکارڈ کروایا گیا بیان سامنے آگیا۔ بریگیڈیئر ریٹائرڈ محمد احمد نے بلغاری سیٹ توشہ خانہ میں جمع نہ کروانے کا اعتراف کیا ۔ کہا بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی نے تحفہ توشہ خانہ میں جمع نہ کروانے کی ہدایت کی تھی۔
بریگیڈیئر ریٹائرڈ محمد احمد مئی 2020 سے اپریل 2022 تک وزیراعظم کے ملٹری سیکرٹری رہ چکے ہیں۔ 2021 میں دورہ سعودی عرب کے دوران بھی وہ سابق وزیراعظم کے ساتھ تھے۔
سابق ملٹری سیکرٹری کے مطابق بلغاری جیولری سیٹ سعودی ولی عہد نے تحفے میں دیا تھا۔ تحائف میں عود کی بوتلیں،زیتون کا تیل، کھجور اور کتاب بھی شامل تھی۔ بریگیڈیئر ریٹائرڈ محمد احمد کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے تحائف توشہ خانہ میں جمع کروانے سے روکا تھا۔ تمام تحائف کی سرکاری پروٹوکول کے مطابق تصاویر بنائی گئیں۔
خود پر یقین رکھیں، باسط علی کا قومی ٹیم کو مشورہ
بیان کے مطابق سعودی تحائف پر وزارت خارجہ نے وزیراعظم آفس کو تحریری طور پر آگاہ کیا تھا۔ سعودی تحائف کی مالیت 29 لاکھ ساڑھے 14 ہزار روپے لگائی گئی۔ سابق ملٹری سیکرٹری کے مطابق سعودی ولی عہد سے بشریٰ بی بی کو ملنے والےتحائف کے عوض رقم جمع کروائی گئی۔ توشہ خانہ سیکشن کی طرف سے کوئی اعتراض نہیں آیا۔ تحائف کی مالیت کا تعین اور توشہ خانہ کے ساتھ خط و کتابت بانی کے حکم پر ہوئی۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: ملٹری سیکرٹری توشہ خانہ کے مطابق
پڑھیں:
سعودی ولی عہد 18نومبر کو وائٹ ہاؤس کا دورہ کریں گے
وائٹ ہاؤس عہدیدار کا کہنا ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان 18 نومبر کو وائٹ ہاؤس کا دورہ کریں گے۔
اس سے پہلے امریکا کے صدر ٹرمپ نے انٹرویو میں دعویٰ کیا تھا کہ سعودی عرب ابراہام معاہدے میں شامل ہوگا، ہم حل نکال لیں گے۔
میزبان نے سوال کیا کہ شہزادہ محمد بن سلمان نے واضح کیا ہے کہ وہ اس وقت تک ابراہام معاہدہ میں شامل نہیں ہونگے جب تک دو ریاستی حل نکالا نہیں جاتا۔
صدر ٹرمپ نے کہا انہیں یقین نہیں کہ آیا، یہ دو ریاستی حل ہوگا کیونکہ یہ اسرائیل اور خود ان پر منحصر ہے۔